یعنی کسی کی اُونٹنی گم ہوگئی ، اِس کی تلاش تھی ،رَسُول اﷲعزّوجلّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم نے فرمایا اُو نٹنی فُلاں جنگل میں فُلاں جگہ ہے اِس پر ایک مُنافق بولا '' محمد رَسُول اﷲعزّوجلّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم بتاتے ہیں کہ اُونٹنی فُلاں جگہ ہے ، محمد غیب کیا جانیں ؟ ''اِس پر اﷲعزّوجلّ نے یہ آیت کریمہ اتاری کہ کیا اﷲورَسُول عزّوجلّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم سے ٹھٹھاکرتے ہو (۳)، بہانے نہ بناؤ، تم مسلمان کہلاکر اس لفظ کے کہنے سے کَافِرہوگئے ۔ (دیکھو تفسیر امام ابن جریر مطبع مصر ، جلد دہم صفحہ ۱۰۵ و تفسیر دُرِ منثور اما م جلالُ الدین سیوطی جلد سوم صفحہ ۲۵۴) ۔
مُسلمانو!دیکھو محمدرَسُول اﷲعزّوجلّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کی شان میں گستاخی کرنے سے کہ وہ غیب کیا جانیں, کَلِمَہ گوئی کام نہ آئی اور اﷲتعالی نے صاف فرمادیا کہ بہانے نہ بناؤ,تم