Brailvi Books

ایمان کی پہچان
93 - 162
ترجمہ''خدا کی قسم کھاتے ہیں کہ انہوں نے نبی کی شان میں گستاخی نہ کی اور البتہ , بے شک وہ یہ کفر کا بول,بولے اور مسلمان ہوکر کَافِر ہوگئے ۔''(پارہ ۱۰ ، توبہ ۷۴)

    ابن جریر و طبرانی و ابوالشیخ وابن مر دویہ عبداﷲبن عباس رضی اﷲتعالیٰ عہنما سے روایت کرتے ہیں۔رسول اﷲ عَزّوَجلَّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم  ایک پیڑ کے سایہ میں تشریف فرما تھے ارشاد فرمایا عنقریب ایک شخص آئے گا تمہیں شیطان کی آنکھوں سے دیکھے گا وہ آئے تو اس سے بات نہ کرنا ۔ کچھ دیر نہ ہوئی تھی کہ ایک کرنجی(۱) آنکھوں والا سامنے سے گزرا ,رسول اﷲعزّوجلّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم نے اسے بُلاکر فرمایا '' تو اور تیرے رفیق کس بات پرمیری شان میں گستاخی کے لفظ بولتے ہیں؟'' وہ گیا اور اپنے رفیقوں کو بلالایا۔ سب نے آکر قسمیں کھائیں کہ ہم نے کوئی کَلِمَہ حُضُورکی شان میں بے ادبی کانہ کہا،اس پر اﷲعزّوجلّ نے یہ آیت اُتاری کہ خدا کی قسم کھاتے ہیں کہ اُنہوں نے گستاخی نہ کی اور بے شک ضرور ،یہ کُفر کا کَلِمَہ بولے اور تیری شان میں بے ادبی کر کے اسلام کے بعد کَافِر ہوگئے ۔دیکھو اﷲ گواہی دیتا ہے کہ نبی کی شان میں بے ادبی کا لفظ ، کَلِمَہ کُفر ہے اور اِس کا کہنے والا اگر چہ لاکھ مُسلمانی کا مُدَّعِی(۲) کروڑبار کا کَلِمَہ گوہو، کَافِر ہوجاتا ہے ۔۔۔

اور فرماتاہے۔
 وَلَئِنۡ سَاَلْتَہُمْ لَیَقُوۡلُنَّ اِنَّمَاکُنَّا نَخُوۡضُ وَنَلْعَبُ ؕ قُلْ اَبِاللہِ وَاٰیٰتِہٖ وَرَسُوۡلِہٖ کُنۡتُمْ تَسْتَہۡزِءُوۡنَ ﴿۶۵﴾ لَاتَعْتَذِرُوۡا قَدْکَفَرْتُمۡ بَعْدَ اِیۡمٰنِکُمْ ؕ
 (۱)نیلی آنکھوں والا۔(۲)مسلمان ہو نے کا دعوے دار ۔
Flag Counter