Brailvi Books

ایمان کی پہچان
91 - 162
سکتا (۱)، یونہی جس نے لاالہ الا اﷲکہہ لیا اب وہ چاہے خداعزّوجل کو جھوٹا کذاب کہے ، چاہے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم  کوسڑی سڑی گالیاں دے ، اُس کا اِسلام نہیں بدل سکتا۔
اس مکر کا جواب
    اِسی آیت کریمہ
 الٓـمّٓ ۚ﴿۱﴾ اَحَسِبَ النَّاسُ
میں گزرا ، کیا لوگ اس گھمنڈ میں ہیں کہ نرے اِدِّعاَئے اسلام پر چھوڑدیئے جائیں گے اور امتحان نہ ہوگا؟ اِسلام اگر فقط کَلِمَہ گوئی کانام تھاتو وہ بے شک حاصل تھی پھر لوگوں کا گھمنڈ کیوں غلط تھا جِسے قُرآنِ عظیم رد فرمارہاہے,نیز:
تُمہارا رب عَزّوَجلّ فرماتاہے:
قَالَتِ الْاَعْرَابُ اٰمَنَّا ؕ قُلۡ لَّمْ تُؤْمِنُوۡا وَ لٰکِنۡ قُوۡلُوۡۤا اَسْلَمْنَا وَلَمَّا یَدْخُلِ الْاِیۡمٰنُ فِیۡ قُلُوۡبِکُمْ ؕ
ترجمہ :۔یہ گنوار(۲)کہتے ہیں ہم ایمان لائے ۔تم فرمادوایمان توتم نہ لائے ہاں یوں کہو کہ ہمُ مُطیع الاسلام(۳)ہوئے اورایمان ابھی تمہارے دلوں میں کہاں داخل ہوا۔(پ۲۶، سور ہ حجرات ۱۴) 

اور فرماتاہے :
 اِذَا جَآءَکَ الْمُنٰفِقُوۡنَ قَالُوۡا نَشْہَدُ اِنَّکَ لَرَسُوۡلُ اللہِ  وَ اللہُ یَعْلَمُ اِنَّکَ لَرَسُوۡلُہٗ ؕ وَ اللہُ یَشْہَدُ اِنَّ الْمُنٰفِقِیۡنَ
یعنی خواہ کچھ بھی کرے ،رہے گااسکا بیٹا ہی۔ (۲)جاھل ، دیہاتی ۔ (۳) اسلامی حکومت کے (محکوم )تابع ہوگئے ۔
Flag Counter