| ایمان کی پہچان |
دیکھوجب سے اُس کے شاگرد ان ِ رشید(۱) اُس کے ساتھ کیا بر تاؤ کرتے ہیں ،ہمیشہ اُس پر لعنت بھیجتے ہیں ۔ ہر رَمَضان میں مہینہ بھر اُسے زنجیروں میں جکڑتے ہیں, قِیَامَت کے دن کھینچ کر جہنّم میں دھکیلیں گے۔ یہاں سے علم کا جواب بھی واضح ہوگیا اور استاذی کا بھی ۔ بھائیو! کرو ڑ افسوس ہے اس اد عائے مسلمانی(۲) پرکہ اﷲوَاحِدقہّار اور محمد رسول اﷲسید الابر ار صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم سے زیادہ استاد کی وقعت ہو,اﷲو رسول عزّوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم سے بڑ ھ کر بھائی یا دوست ، یا دنیا میں کسی کی محبت ہو۔ اے رب!ہمیں سچا ایما ن دے صدقہ اپنے حبیب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کی سچی رَحَمت کا , آمین ۔
فرقہ دوم
معاندین(۳) و دُشمنان ِ دین کہ خودانکارِ ضروریاتِ دین(۴)رکھتے ہیں(۵) اور صَرِیح کفر کر کے اپنے او پر سے نام ِکفر کومٹانے کو اسلام و قُرآن و خد ا اور رسول و ایمان کے ساتھ تمسخر (۶)کرتے ہیں اور برا ہ ِاغواء و تلبیس (۷)و شیوئہ اِبلِیْس (۸)وہ
(۱)ملائکہ۔ (ہونہار شاگرد)(۲)مسلمان ہونے کا دعویٰ (۳)دشمن (۴)وہ باتیں جن پر ایمان لانا مسلمان ہونے کیلئے ضروری ہے اگر کوئی انکار کرے تو کافر ہو جائے مثلاً اللہ عزوجل کو ایک ماننا ہر عیب سےپاک ماننا ،تمام انبیاء کرام علیہم السلام کو نبی ماننا آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو آخری نبی ماننا، یہ عقیدہ کہ اللہ عزوجل نے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو بعض علم غیب عطا فرمایا(۵)خود تو ان عقائد سے انکار کر تے ہیں ۔(۶)مذاق اُڑانا۔(۷) گمراہ کرنے اور شیطانی چالیں چلنے کیلئے۔(۸)ابلِیْس کے طریقے پر چلتے ہوئے ۔