Brailvi Books

ایمان کی پہچان
84 - 162
ترجمہ :بے شک تُمہارے لئے ابراہیم اور اس کے ساتھ والے مسلمانوں میں اچھی (۱)ہے جب وہ اپنی قوم سے بولے بے شک ہم تم سے بیزار ہیں اور ان سب سے جن کو اﷲکے سوا پوجتے ہو۔ ہم تمہارے منکِر ہو ئے(۲)اورہم میں اور تم میں دشمنی اور عَدَاوَت ہمیشہ کو ظاہر ہوگئی جب تک تم ایک اﷲپر ایمان نہ لاؤ۔(پارہ ۲۸، الممتحنہ)
اورفرماتاہے :
لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیۡہِمْ اُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ لِّمَنۡ کَانَ یَرْجُوا اللہَ وَ الْیَوْمَ الْاٰخِرَ ؕ وَ مَنۡ یَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللہَ ہُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیۡدُ ٪﴿۶﴾
ترجمہ :بے شک ضروران میں تمہارے لیے عمدہ رِیس تھی۔ اس کیلئے جو اﷲاو ر قِیَامَت کے دن کی اُمید رکھتاہو اور جو منہ پھیرے تو بے شک اﷲہی بے پرواہ(۳) سراہا گیا ہے(۴)ہے ۔ ( پارہ ۲۸، الممتحنہ ۴تا ۶) 

    یعنی و ہ جوتم سے یہ فرمارہاہے کہ جس طرح میرے خلیل اور ان کے ساتھ والوں نے کیا کہ میرے لئے اپنی قوم کے صاف دشمن ہوگئے او ر تنکا توڑ کر (۵) ان سے جدائی کرلی اور کہہ دیا کہ ہم سے تمہارا کچھ عَلاقَہ نہیں(۶)،ہم تم سے قطعی بیزار ہیں ،تمہیں ایسا ہی کرنا چاہیے یہ تمہارے بھلے کو تم سے فرمار ہاہے ، مانوتو تمہاری خیر ہے نہ مانو تو اﷲکو تمہاری کچھ پرواہ نہیں جہاں وہ میرے دشمن ہوئے اُنکے ساتھ تم بھی سہی ، میں تمام
 (۱)نمونہ ۔(۲)ہم نے تمہار ا انکار کیا ۔(۳)کسی کا محتاج نہیں ۔بے نیاز(۴)تعریف کیا گیا ہے۔(۵) مکمل طور پر تعلق قطع کرلینا۔(یہ جملہ محاورۃ ً بولاجاتاہے)۔(۶) کوئی تعلق نہیں۔
Flag Counter