اﷲ و رسول اﷲ جَلَّ وَ عَلَا وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کے مُقَابِل تمہیں اُنکی حِمایَت نہ کرنے دے گا۔ تم کو اُن سے َگھن آئے گی (۱)نہ کہ اِن کی پَچْ کرو(۲) ،اﷲورسول عَزَّوَجلّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کے مُقَابِل اُنکی گالیوں میں مُہمَل و بیہُودہ تَاوِیل گھڑو (۳)۔
لِلّٰہ اِنصاف ! اگر کوئی شخص تُمہارے ماں ، باپ ،اُستاد ،پیر کوگالیاں دے اور نہ صرف زبانی بلکہ لکھ لکھ کر چھاپے، شائع کرے۔ کیا تم اس کا ساتھ دوگے یا اس کی بات بنانے کو تاویلیں گھڑوگے یا اس کے بکنے سے بے پرواہی کرکے اس سے بَدَسْتُو(۴)صاف رہوگے ؟ نہیں نہیں ! اگر تم میں انسانی غَیرَت ،انسانی حَمِیَّت ، ماں باپ کی عِزت حُرمت عَظْمَت مَحَبت کانام نشان بھی لگارہ گیا (۵)ہے تو اس بدگو دشنامی(۶) کی صورت سے نفرت کروگے، اسکے سائے سے دور بھاگوگے،اس کانام سن کرغَیْظ لاؤگے جو اس کے لئے بناوٹیں گڑھے (۷)،اسکے بھی دشمن ہوجاؤگے، پھرخدا کے لئے ماں باپ کو ایک پَلَّہ میں رکھو اﷲواحدقہّار و محمد رسول اﷲ عَزَّوَجلّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کی عزت و عَظْمَت پر ایمان کودوسرے پَلّے میں ، اگر مسلمان ہو تو ماں باپ کی عزت کو اﷲو رسول عَزَّوَجلّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کی عزت سے کچھ نسبت نہ مانوگے(۸)، ماں باپ کی مَحَبت و حمایت کو اﷲورسول عَزَّوَجلّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کی مَحَبت