مُسلمان رہ سکتاہے ؟ کیا جوایسے کو مسلمان سمجھے خودمسلمان ہوسکتاہے؟۔
مُسلمانو! خُدا را انصاف ، ایمان نام کاہے کا تھا ؟(۱) تصدیق ِ الہی(۲) کا ، تَصْدیق کا صَرِیح مخالف کیا ہے ، تَکْذیْب(۳) ، تَکْذیْب کے کیا معنی ہیں ؟ کسی کی طرف کِذْب منسوب کرنا (۴)۔ جب صراحتہً خداکو کاذِب کہہ کر بھی ایمان باقی رہے تو خدا جانے ایمان کس جانور کا نام ہے ؟خدا جانے مَجُوس وہُنُود و نصٰارٰی و یَہُود کیوں کَافِر ہوئے ؟ اِن میں توکوئی صاف اپنے مَعْبُود کو جھوٹا بھی نہیں بتاتا۔ ہاں مَعْبُودِ برحق کی باتوں کویوں نہیں مانتے کہ انہیں اسکی با تیں ہی نہیں جانتے یا تسلیم نہیں کرتے۔ایسا تو دنیا کے پر دے پرکوئی کَافِر سا کَافِربھی شاید نہ نکلے(۵)کہ خدا کو خدا مانتا ، اسکے کلام کواسکا کلام جانتا اورپھر بے دھڑک کہتاہو کہ اس نے جھوٹ کہا، اِس سے وقوعِ کِذْب کی معنی درست ہوگئے۔
غرض کوئی ذِی انصاف(۶) شک نہیں کرسکتا کہ ان تمام بدگویوں نے منہ بھرکراﷲورسول عزّوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کو گالیاں دی ہیں ، اب یہی وقت امتحان الٰہی ہے، واحد قہّار جَبَّار عَزَّجَلَالُہ سے ڈرو اور وہ آیتیں کہ اوپر گزریں، پیشِ نظر رکھ کر عمل کرو۔آپ تمہارا ایمان(۷) تمہارے دلوں میں تمام بدگویوں سے نفرت بھر د ے گا۔ ہرگز