Brailvi Books

ایمان کی پہچان
77 - 162
اس کے ساتھیوں سے پوچھو، ان پر خود ان کے اِقرار سے قرآن عظیم کی یہ آیات چَسپاں ہو ئیں یانہیں :۔
تُمہارا رب عَزّوَجلَّ فرماتاہے:
وَلَقَدْ ذَرَاۡنَا لِجَہَنَّمَ کَثِیۡرًا مِّنَ الْجِنِّ وَالۡاِنۡسِ ۫ۖ لَہُمْ قُلُوۡبٌ لَّایَفْقَہُوۡنَ بِہَا ۫ وَلَہُمْ اَعْیُنٌ لَّایُبْصِرُوۡنَ بِہَا ۫ وَلَہُمْ اٰذَانٌ لَّایَسْمَعُوۡنَ بِہَا ؕ اُولٰٓئِکَ کَالۡاَنْعَامِ بَلْ ہُمْ اَضَلُّ ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الْغٰفِلُوۡنَ ﴿۱۷۹﴾
ترجمہ :۔ اور بے شک ضرورہم نے جہنم کیلئے پھیلارکھے ہیں بہت سے جن اور آدمی ان کے وہ دل ہیں جن سے حق کو نہیں سمجھتے اور وہ آنکھیں جن سے حق کا راستہ نہیں سوجھتے اور وہ کان جن سے حق بات نہیں سنتے ۔وہ چوپایوں(۱) کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی بڑھ کربہکے ہوئے۔ وہی گمر اہ وہی لوگ غفلت میں پڑے ہیں ۔ '' (پارہ ۹، اعراف ۱۷۹)

اور فرماتاہے:
اَرَءَیۡتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰـہَہٗ ہَوٰىہُ ؕ اَفَاَنۡتَ تَکُوۡنُ عَلَیۡہِ وَکِیۡلًا ﴿ۙ۴۳﴾اَمْ تَحْسَبُ اَنَّ اَکْثَرَہُمْ یَسْمَعُوۡنَ اَوْ یَعْقِلُوۡنَ ؕ اِنْ ہُمْ اِلَّا کَالْاَنْعَامِ بَلْ ہُمْ اَضَلُّ سَبِیۡلًا ﴿٪۴۴﴾
ترجمہ :۔ کیابھلادیکھ تو ،جس نے اپنی خواہش کو اپناخدا بنالیاتوکیا تواس کا ذمہ لے گا ،یاتجھے گمان ہے ان میں بہت کچھ سُنتے یاعقل رکھتے ہیں سووہ نہیں مگرجیسے چوپائے بلکہ وہ
 (۱)جانوروں کی طرح ہیں
Flag Counter