Brailvi Books

ایمان کی پہچان
76 - 162
سے تَعْبِیْر نہیں کرتا۔ ان مَنَاصِب کے بَاعِث(۲) آپ کے اَتْبَاعُ و اَذْنَاب(۳) آپ کی تعظیم ،تَکْرِیم، تَوْقِیر کیوں کرتے،دَسْت و پَاپَر بوسہ دیتے ہیں(4) اور جانوروں مثلاًالو، گدھے کے ساتھ کوئی یہ برتاؤنہیں بَرَتْتَا اس کی وجہ کیا ہے؟ کُل عِلم(۵) توقطعاً(۶)آپ صاحبوں کوبھی نہیں اور بعض میں آپ کی کیا تخصیص ؟ایسا علم توالو،گدھے، کتے،سور سب کوحاصل ہے توچاہیے کہ اِن سب کو عالم و فَاضِل و چُنِیں و چُنَاں(۷) کہا جائے پھر اگر آپ اس کا اِلتِزَام کریں کہ ہاں ہم سب کو علماء کہیں گے تو پھر علم کو آپ کے کمالات میں کیوں شمار کیا جاتاہے جس امر میں مومن بلکہ انسان کی بھی خُصُوصیَّت نہ ہو،گدھے، کُتے،سور سب کوحاصل ہووہ آپ کے کمالات سے کیوں ہوا؟ اور اگر التِزام نہ کیا جا ئے تو آپ ہی کے بیان سے آپ میں اور گدھے ،کتے ،سور میں وجہِ فرق بیان کرنا ضروری ہے ۔ فقط۔

         مُسلمانو! یوں دَریَافْت کرتے ہی بعونہٖ تعالی(۸)صاف کھل جائے گا (۹)کہ ان بدگویوں نے محمد رسول اﷲعزّجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کوکیسی صریح شدیدگالی دی اوران کے رب عزّجل کے قرآن مجید کو جَابجا(۱۰)کیساردّوباطل کردیا۔مُسلمانو! خاص اس بدگو اور
 (۱)عزت و اکرام کے القابات وغیرہ سے کیوں پکاراجاتاہے ۔ (۲) ایعنی جانوروں مثلاً کتے اور سور وغیرہ کوکوئی عالم ،فاضل وغیرہ کیوں نہیں کہتاحالانکہ ان کوکچھ باتوں کاعلم تو ہوتاہی ہے (۳)شاگرداور پیروکاریعنی دُم چھلے۔(۴)مولوی و عالم وغیرہ ہونے کی وجہ سے ہاتھ اور پاؤں چومتے ہیں۔ (۵)غیب اور ظاھرکی تمام باتیں۔ (۶)یقینا ۔(۷) اچھے اچھے القابات سے کيوں پکارا جاتا ہے ۔(۸) اﷲعزّوجل کی مددسے ۔(۹)صاف ظاہر ہو جائے گا 

(۱۰)جگہ جگہ ۔
Flag Counter