کر شیطان کی وُسعتِ علم پر ایمان نہ لایا؟مسلمانو! خود اس بَد گو سے اتنا ہی کہہ دیکھو کہ او علم میں شیطان کے ہَمسر(۱)دیکھو!تو وہ برا مانتا ہے یا نہیں حالانکہ اُسے تو علم میں شیطان سے کم بھی نہ کہا بلکہ شیطان کے برابر ہی بتایا، پھر کم کہنا کیا توہین نہ ہوگی ؟اور اگر وہ اپنی بات پالنے کو(۲)اس پر نَاگَواری ظاہر نہ کرے اگر چِہ دل میں قَطعًا ناگوار مانے گا،(۳)تو اسے چھوڑیئے اور کسی معظّم(۴) سے کہہ دیجئے اور پورا ہی امتحان مقصود ہوتوکیا کچہری میں جاکر آپ کسی حاکم کو ان ہی لفظوں سے تَعْبِیر کر سکتے ہیں(۵) ؟دیکھئے ! ابھی ابھی کُھلا جاتا ہے(۶) کہ توہین ہوئی اور بے شک ہوئی پھرکیا رسول اﷲ عَزّوَجلّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کی توہین کرنا کُفْر نہیں؟ ضرور ہے اور بِالیقین ہے۔ کیا جس نے شیطان کی وُسْعَتِ عِلم کو نَص سے ثابت مان کرحضورِ اَقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کے لئے وسعتِ علم ماننے والے کوکہا'' تمام نُصُوص کو رَدّ کرکے ایک شرک ثابت کرتا ہے'' (۷) او ر کہا'' شرک نہیں تو کونسا ایمان کا حصہ ہے '' (۸)اس نے ابلیس ِلعین کو خدا کا شریک مانا یانہیں ؟ ضرور مانا، کہ