Brailvi Books

ایمان کی پہچان
68 - 162
ایسوں کا لحاظ کرکے، اپنی جان کو ہمیشہ ہمیشہ غَضَبِ جبّارعزّوجلّ و عذابِ نار میں پھنسادینا، کیا عقل کی بات ہے ؟۔ لِلّٰہ لِلّٰہ (۱)ذرا دیر کو اﷲورسول عَزّوَجلّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کے سِوا سب ایْں وآں سے نظر اٹھاکر(۲)آنکھیں بند کرو اور گردن جھکا کر اپنے آپ کو اﷲواحدقہّار کے سامنے حاضر سمجھواور نِرے خالص سچے اسلامی دل کے ساتھ محمد رسول اﷲ عَزّوَجلّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کی عظیم عظمت(۳)،بُلند عزّت(۴)،رفیع وَجاھت (۵)، جو ان کے رب نے انہیں بخشی اور ان کی تعظیم کی، اْن کی تَوْقیر پر ایمان و اسلام کی بناء رکھی(۶) اسے دل میں جماکر اِنصاف و ایمان سے کہو،کیا جس(۷)نے کہاکہ شیطان کویہ وُسعت، نص سے ثابت ہوئی(۸) ، فخرِِعالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی وُسعتِ علم کی کونسی نصّ قطعی ہے ؟(۹) اس نے محمد رسول اﷲ عَزّوَجلّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم  کی شان میں گستاخی نہ کی ؟ کیا اُس نے ابلیسِ لَعین کے علم کو رسول اﷲ عَزّوَجلّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کے علمِِ اقدس پر نہ بڑھایا ؟(۱۰)کیاوہ رسول اﷲ عَزّوَجلّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کی وسعتِ علم سے کافِر ہو
 (۱)اﷲکے واسطے(۲) ہر ایرے غیرے سے نظر اُٹھاکر ۔(۳) بہت بڑی بزرگی ۔(۴)او نچا مرتبہ۔(۵)انتہائی بلند مرتبہ ۔(۶) انکی تعظیم و توقیر کرنے پر ایمان او راسلام کی بنیادرکھی یعنی انکی تعظیم و توقیر کو ایمان کی جان قرار دیا ۔جوانکی تعظیم نہ کرے کَافِر ہے(۷)یہ قول خلیل انبیٹھوی کا ہے 

(۸) بقول گستاخ ،شیطان کے علم کا وسیع (زیادہ ) ہونا قرآن وحدیث سے ثابت ہے۔معاذاللہ (۹) (گستاخ ہم سے پوچھتاہے کہ )فخر عالم (آقاصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم)کے علم کے وسیع ہونے کا ثبوت قرآن حدیث میں کہاں موجودہے؟یعنی اس گستاخ کو شیطان کے وسیع علم کی دلیل قرآن وحدیث میں نظرآگئی لیکن آقاصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے علم شریف کے وسیع ہونے کا ثبوت نہ قرآن میں ملانہ حدیث میں ۔ولاحول ولا قوۃ الاباﷲ۔(۱۰)کیا سرکارا کے علم مبارک سے شیطان کے علم کوزیادہ قرارنہیں دیا؟
Flag Counter