| ایمان کی پہچان |
عَلاقہ (۱) کردینے پر ملتے ہیں کہ (۱) دل میں ایمان جم جائے(۲) (۲) اﷲمددگار ہو(۳) جنت مقام ہو(۴) اﷲوالوں میں شمار ہو (۵) مرادیں ملیں (۶) خدا تجھ سے راضی ہو(۷) توخدا سے راضی ہو۔ یایہ سات بھلے (۳)ہیں ؟جو ان لوگوں سے تعلق لگارہنے پر پڑیں گے کہ (۱) ظالم(۲) گُمراہ (۳) کافر(۴) جہنمی ہو(۵) آخرت میں خوار(۴)ہو(۶)خدا کوایذاء دے(۷) خدا دونوں جہان میں لعنت کرے۔ ہَیْھات، ہَیْھاَت (۵)کو ن کہہ سکتاہے ۔ کہ یہ سات اچھے(۶) ہیں ، کون کہہ سکتا ہیں کہ وہ سات(۷) چھوڑنے کے ہیں ،مگرجانِ بِرادر ! (۸)خالی یہ کہہ دینا تو کام نہیں دیتا، وہاں تو امتحان کی ٹھہری ہے (۹)ابھی آیت سُن چکے
الٓـمّٓ ۚ﴿۱﴾اَحَسِبَ النَّاسُ
کیا اس بھلاوے (۱۰) میں ہوکہ بس زَبان سے کہہ کر چھوٹ جاؤگے امتحان نہ ہوگا ؟
ہاں یہی امتحان کا وقت ہے!
دیکھویہ اﷲ واحد قہارعَزّوَجلّ کی طرف سے تُمہاری جانچ (۱۱)ہے۔ دیکھو!وہ فر ما رہا ہے کہ تُمہارے رشتے، عَلاقے قِیامت میں کام نہ آئیں گے ، مجھ سے توڑ کر کس سے جوڑتے ہو (۱۲)۔ دیکھو !وہ فرمارہاہے کہ میں غافل نہیں،میں بے خبر نہیں ،تُمہارے اعمال دیکھ رہاہوں، تُمہارے اقوال (۱۳)
(۱)تعلق توڑنے پر ملتے ہیں ۔(۲)دل میں ایمان مضبوط ہوجائے ۔ (۳)یا یہ سات عذاب بہتر ہیں ؟ (۴) ذلیل (۵)یعنی ہرگز نہیں ۔(۶)یہ سات عذابات اچھے ہیں؟۔ (۷)وہ سات انعامات جو اوپر مذکور ہوئے۔ (۸)پیارے بھائی ۔(۹)امتحان کا فیصلہ ہوچکا ہے۔(۱۰) غفلت۔(۱۱) آزمائش،امتحان۔(۱۲)مجھ سے تعلق توڑ کر کس گستاخ سے ر شتہ جوڑتے ہو۔(۱۳)باتیں ۔