Brailvi Books

ایمان کی پہچان
64 - 162
لَنۡ تَنۡفَعَکُمْ اَرْحَامُکُمْ وَلَاۤ اَوْلَادُکُمْ ۚۛ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ ۚۛ یَفْصِلُ بَیۡنَکُمْ ؕ وَ اللہُ بِمَا تَعْمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۳﴾
ترجمہ: تُمہارے رشتے اورتمہارے بچے تمہیں کچھ نفع نہ دیں گے۔ قِیَامَت کے دن۔تم میں اورتمہارے پیاروں میں جدائی ڈال دیگا کہ تم میں ایک، دوسرے کے کچھ کام نہ آسکے گا اور اﷲ تمہارے اعمال دیکھ رہاہے۔ (پارہ ۲۸،سورہ الممتحنہ۱تا ۳)

اور فرماتاہے:
وَمَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ مِّنۡکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ ؕ اِنَّ اللہَ لَا یَہۡدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۵۱﴾
ترجمہ :۔ تم میں جو اُ ن سے دوستی کریگاتوبیشک وہ اُنہِیں میں سے ہے۔ بے شک اﷲہدایت نہیں کرتا ظالموں کو۔(پارہ ۶،المآ ئدۃ ۵۱)

        پہلی د و آیتوں میں تو ان سے دوستی کرنے والوں کوظالم و گمراہ ہی فرمایا تھا، اس آیت کریمہ نے بِالْکُل تَصْفِیَہ فرمادیا (۱) کہ جواُن سے دوستی رکھے وہ بھی اُن میں سے ہے ، اُن ہی کی طرح کافِر ہے ، اُن کے ساتھ ایک رسی میں باندھا جائے گا اور وہ کَوڑا بھی یادرکھیے کہ'' ان سے میل رکھتے ہو (۲) اور میں تُمہارے چھپے اور ظاہر سب کوجانتا ہوں '' ۔ اب وہ رسی بھی سن لیجئے جس میں رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کی شانِ اقدس میں گستاخی کرنے والے باندھے جائیں گے۔
والعیاذباﷲتعالیٰ ۔
 (۱) آیت کریمہ نے بالکل واضح طورپر فیصلہ سُنادیا۔(۲)تعلق رکھتے ہو، ملاقاتیں کرتے ہو۔
Flag Counter