Brailvi Books

ایمان کی پہچان
63 - 162
تُمہارا رب عَزّوَجلَّ فرماتاہے:
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَاتَتَّخِذُوۡۤا اٰبَآءَکُمْ وَ اِخْوٰنَکُمْ اَوْلِیَآءَ اِنِ اسْتَحَبُّوا الْکُفْرَ عَلَی الۡاِیۡمٰنِ ؕ وَمَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ مِّنۡکُمْ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۲۳﴾
تر جمہ :۔ اے ایمان والو! اپنے باپ ،اپنے بھائیوں کودوست نہ بناؤ اگر وہ ایمان پر کفر پسند کریں اور تم میں جوکوئی ان سے رَفَاقت پسند کرے وہی لوگ سِتَمْگار ہیں۔(۱) (پارہ ۱۰، التوبہ۲۳)

اور فرماتاہے کہ :
'' یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا عَدُوِّیۡ وَ عَدُوَّکُمْ اَوْلِیَآءَ''
ترجمہ :۔ اے ایمان والو!میرے اور اپنے دشمنوں کو دوست نہ بناؤ۔ 

اور فرماتا ہے:
 تُسِرُّوۡنَ اِلَیۡہِمۡ بِالْمَوَدَّۃِ ٭ۖ وَ اَنَا اَعْلَمُ بِمَاۤ اَخْفَیۡتُمْ وَمَاۤ اَعْلَنۡتُمْ ؕ وَ مَنۡ یَّفْعَلْہُ مِنۡکُمْ فَقَدْ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِیۡلِ ﴿۱﴾
ترجمہ:۔ تم چھپ کران سے دوستی کرتے ہواور میں خُوب جانتا ہوں جوتم چھپاتے اور جو ظاہر کرتے ہو اور تم میں جو ایسا کریگا بے شک وہ ضرور سیدھی راہ سے بہکا۔

مزید فرماتاہے:
 (۱)ظالم۔
Flag Counter