Brailvi Books

ایمان کی پہچان
60 - 162
تُمہارا رب عَزّوَجلَّ فرماتاہے:
لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوۡنَ مَنْ حَآدَّ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ لَوْ کَانُوۡۤا اٰبَآءَہُمْ اَوْ اَبْنَآءَہُمْ اَوْ اِخْوَانَہُمْ اَوْ عَشِیۡرَتَہُمْ ؕ اُولٰٓئِکَ کَتَبَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ الْاِیۡمَانَ وَ اَیَّدَہُمۡ بِرُوۡحٍ مِّنْہُ ؕ وَ یُدْخِلُہُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیۡ مِنۡ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ خٰلِدِیۡنَ فِیۡہَا ؕ رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ وَ رَضُوۡا عَنْہُ ؕ اُولٰٓئِکَ حِزْبُ اللہِ ؕ اَلَاۤ اِنَّ حِزْبَ اللہِ ہُمُ الْمُفْلِحُوۡنَ ﴿٪۲۲﴾
ترجمہ :۔ تو نہ پائے گا انہیں جو ایمان لاتے ہیں اﷲاورقِیَامت پر کہ ان کے دل میں اُن کی مَحَبَّت آنے پائے جنہوں نے خدا عَزّوَجلَّ او ر رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم سے مخالفت کی، چاہے وہ ان کے باپ یا بیٹے یا بھائی یاعزیزہی کیوں نہ ہوں۔ یہ ہیں وہ لوگ جن کے دلوں میں اﷲنے ایمان نَقْش کردیا اور اپنی طرف کی روح (۱)سے ان کی مددفرمائی اور انہیں باغوں میں لے جائے گا ،جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ہمیشہ رہیں گے ان میں اﷲ ان سے راضی اور وہ اﷲ سے راضی، یہی لوگ اﷲوالے ہیں۔اﷲوالے ہی مراد کو پہنچے ۔ (پارہ ۲۸،المجادلۃ ۲۲)

اس آیت کریمہ میں صاف فرمادیا کہ جو اﷲ عَزّوَجلَّ یا رسول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کی جناب میں گُستاخی کرے،مسلمان اس سے دوستی نہ کریگا ، جس کا صَریِح یہ مَفَاد ہوا کہ (۲) جو
 (۱)سيدنا جبريل علیہ السلام (۲)جن سے واضح طور پر یہ پتہ چلا
Flag Counter