| ایمان کی پہچان |
کیسی ہی مَحَبَّت کا عَلاقہ (1)ہو۔ جیسے تُمہارے باپ ،تمہارے استاد،تُمہارے پیر،تُمہاری اولاد،تُمہارے بھائی ، تُمہارے اَحْبَابْ ،(2) تُمہارے اَصْحَابْ ،تُمہارے مولوی ،تُمہارے حافظ،تُمہارے مُفتی ،تُمہارے واعظ وغیر ہ وغیرہ کَسے باشد(3)،جب وہ رسول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کی شان میں گستاخی کریں اَصْلاً تُمہارے قلب میں اُن کی عظمت اُن کی مَحَبَّت کا نام ونشان نہ ر ہے فورًا اُن سے الگ ہوجاؤ ، اُن کو دودھ سے مکھی کی طرح نکال کر پھینک دو، اُن کی صُورت ،اُن کے نام سے نفرت کھاؤ پھرنہ تم اپنے رشتے، عَلاقے، دوستی، اُلفت کا پَاسْ(4) کرو نہ اُس کی مَوْلَوِیَّتْ،(۵)
مَشَیْخِیَّت(۶)،
بزرگی ، فضیلت، کو خطرے میں لاؤ(۷)آخر یہ جو کچھ تھا ، محمد رسول اﷲعز¬ّوجل و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی غلامی کی بنا ء پر تھا(۸)جب یہ شخص اُن ہی کی شان میں گستاخ ہوا پھرہمیں اس سے کیا عَلاقَہ رہا (۹)؟ اس کے جبے عمامے پر کیا جائیں (۱۰)، کیا بُہْتیرے یہودی جُبےّ (۱۱)،نہیں پہنتے؟کیا عِمامے نہیں باندھتے ؟ اُس کے نام و علم و ظاہری فَضْلْ کولے کر کیا کریں؟ کیا بہتیر ے پادری ،
(۱)رشتہء محبت ۔(۲) دوست ،پیارے ۔(۳)کوئی بھی ہو۔(۴) محبت و عقیدت کا لحاظ ،احترام (۵)مولوی ہونا۔(۶)پیر ہونا (۷) دل میں جگہ دینا ،توجہ کرنایعنی نہ اس گستاخ کے مولوی یا پیر ہونے کا لحاظ کرو نہ اسکی بزرگی یا فضیلت کو دل میں جگہ دو(۸)یہ سب کچھ یعنی مولوی ،پیر ہونا یا بزرگی اور فضیلت اسی وجہ سے تھی کہ یہ آقاصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا غلام تھا۔یعنی کسی کوکوئی رتبہ ملا تو غلامی رَسُول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے ذریعے ورنہ اسکی اپنی حقیقت کچھ بھی نہیں ۔(۹)کیا تعلق رہا؟ یعنی کوئی تعلق نہ رہا۔(۱۰)اسکے جبے یا پگڑی کا کیا لحاظ کریں یعنی لحاظ نہ کریں۔(۱۱)لمبا کرتا ۔ جو عام طور پر صوفیاء یا علماء حضرات پہنتے ہیں ۔یعنی صرف جبے پہن لینے سے ہی کوئی اﷲتعالی کا ولی نہیں بن جاتا۔