Brailvi Books

ایمان کی پہچان
55 - 162
ہوئی یا نہیں ؟ ۔ کہو ہوئی اور ضرورہوئی !
تُمہارارب عَزّوَجلَّ فرماتا ہے:
قُلْ اِنۡ کَانَ اٰبَآؤُکُمْ وَاَبْنَآؤُکُمْ وَ اِخْوٰنُکُمْ وَاَزْوٰجُکُمْ وَعَشِیۡرَتُکُمْ وَ اَمْوٰلُۨ اقْتَرَفْتُمُوۡہَا وَتِجٰرَۃٌ تَخْشَوْنَ کَسَادَہَا وَمَسٰکِنُ تَرْضَوْنَہَاۤ اَحَبَّ اِلَیۡکُمۡ مِّنَ اللہِ وَرَسُوۡلِہٖ وَجِہَادٍ فِیۡ سَبِیۡلِہٖ فَتَرَبَّصُوۡا حَتّٰی یَاۡتِیَ اللہُ بِاَمْرِہٖ ؕ وَاللہُ لَایَہۡدِی الْقَوْمَ الْفٰسِقِیۡنَ ﴿۲۴﴾٪
ترجمہ :۔اے نبی تم فرمادو،کہ اے لوگو! اگرتُمہارے باپ ، تُمہارے بیٹے ،تمھارے بھائی، تُمہاری بیبیاں،تمہارا کنبہ اور تُمہاری کمائی کے مال او ر وہ سوداگری جس کے نقصان کا تمہیں اندیشہ ہے اور تمھاری پسند کے مکان، ان میں کوئی چیزبھی اگر تم کواﷲعَزّوَجلَّ اور اﷲ کے رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم اور اسکی راہ میں کوشش کرنے سے زیادہ محبوب ہے، تو انتظار رکھویہاں تک کہ اﷲاپناعذاب اتارے اور اﷲبے حکموں کو راہ نہیں دیتا ۔ (توبہ ۲۴،پارہ ۱۰)

    اس آیت سے معلوم ہوا کہ جسے دنیا جہان میں کوئی معزز,کوئی عزیز کوئی مال،کوئی چیز، اﷲو رسول عَزّوَجلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم سے زیادہ مَحبوب ہو,وہ بارگاہِ الہٰی سے مردود ہے ،
= اگر کوئی آقاصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی شان میں (معاذاﷲ) تَوْہِیْن کرے تونہ اسکا ایمان باقی رہے گانہ عذاب سے چھٹکارا ہوگا اور نہ ہی نیک اعمال قبول کئے جائیں گے۔

(۱) اگر کسی کو دنیا بھر میں کوئی بھی ظاہِری عزت وعَظْمَت کا مالک ،او ر کوئی پیارا رشتہ دار ،یا مال وغیرہ آقاصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم سے زیادہ پیارا ہو وہ اﷲعزّوجل کے دربار سے ٹھکرائے جانے کے قابل(مردود)ہے۔
Flag Counter