Brailvi Books

ایمان کی پہچان
53 - 162
    مسلمانو !دیکھو دین اسلام بھیجنے ، قرآن مجید اتارنے ،کامقصود(۱)ہی تمہارا مولیٰ تبارک و تعالٰی ٰتین باتیں بتاتاہے:

    اوّل یہ کہ اﷲو رسول عزّوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم  پر ایمان لائیں ۔

    دوئم یہ کہ رسول اﷲ عزّوجل وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم  کی تعظیم کریں ۔

    سوئم یہ کہ اﷲتبارک و تعالٰی کی عبادت میں رہیں۔ 

    مُسلمانو!اِن تینوں جلیل باتوں کی جمیل ترتیب (۲)و دیکھو،سب میں پہلے ایمان کوذکرفرمایا اور سب میں پیچھے (۳) اپنی عبادت کو اور بیچ میں اپنے پیارے حبیب  کی تعظیم کو، اس لئے کہ بغیر ایمان، تعظیم کارآمد نہیں۔بہتیر ے(۴) نصٰاری(۵) ہیں کہ نبی کی تعظیم و تکریم اور حضور پر سے دفعِ اعتراضاتِ کا فران ِ لئیم میں تصنیفیں کرچکے(۶)،ليکچر دے چکے(7)مگرجبکہ ایمان نہ لائے کچھ مفیدنہی(8) کہ ظاہری تعظیم ہوئی ،دل میں حضورِ اقدس کی سچی عظمت ہوتی تو ضرو ر ایمان لاتے۔ پھر جب تک نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کی سچی تعظیم نہ ہو، عمر بھرعبادتِ الٰہی میں گزرے، سب بے کارو
 (۱)قرآن پاک نازل کرنے کا مقصداور وجہ، کہ کیوں نازل فرمایا ۔

(۲)ان تینوں عَظْمَت والی باتوں کی خوبصورت ترتیب تو دیکھو۔(۳)سب سے آخر میں۔(۴) بہت سے ۔(۵)عیسائی۔(۶)یعنی بہت سے عیسائی کفّار نا ہنجار کی طرف سے حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر ہونے والے اعتراضات کے جواب میں کتابیں لکھ چکے ہیں ۔(۷)تقریریں کرچکے یعنی اپنے بیانات سے، حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر ،کَافِروں کی طرف سے ہونے والے اعتراضات کاجواب دے چکے ہیں ۔(۸)بالکل فائدہ مندنہیں ۔
Flag Counter