| ایمان کی پہچان |
بِسم اﷲالرَّحمنِ الرَّحِیم اَلحَمْدُﷲِ رَبِّ العٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ سَیِّد ا لمُرسَلِینَ خَاتَمِ النَّبِیّین واٰلہٖ واَصْحٰبِہٖ اَجْمَعِینَ اِلیٰ یَوْمِ الدِّینِ بالتّبجیلِ وَحَسبُنَااللہُ وَنِعمَ الوکیِلُ۔
مسلمان بھائیوں سے عاجزانہ دست بستہ عرض پیارے بھائیو!
السلامُ عَلَیکُم وَرَحمۃُ اﷲ وَبَرکاَتُہ۔
اﷲتعالی آپ سب حضرات کو اور آپ کے صدقے میں اس ناچیز،کثیر السیآت کو دینِ حق پر قائم رکھے اور اپنے حبیب محمد کی سچی مَحبَّت ،عظمت دے اور اسی پر ہم سب کا خاتمہ کرے ۔
(اٰ مین یا ارحم الر ا حمین)(۳) ۔
تمہارا رب عزّوَجَلّ فرماتا ہے:
اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰکَ شَاہِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیۡرًا ۙ﴿۸﴾لِّتُؤْمِنُوۡا بِاللہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ تُعَزِّرُوۡہُ وَ تُوَقِّرُوۡہُ ؕ وَ تُسَبِّحُوۡہُ بُکْرَۃً وَّ اَصِیۡلًا ﴿۹﴾
ترجمہ :- اے نبی بے شک ہم نے تمہیں بھیجا گواہ او رخوشخبری دیتا اور ڈر سناتا، تاکہ اے لوگو ! تم اﷲ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور رسول کی تعظیم وتوقیر کرو اور صبح وشام اﷲکی پاکی بولو ۔ (پارہ ۲۶،الفتح ، آیت ۸تا۹ )۔
(۱)ہاتھ جوڑ کر عرض یعنی انتہائی عاجزی سے درخواست۔ (۲) بہت زیادہ گناہ گار کو ۔ (۳)ایسا ہی کردے اے سب سے بڑ ھ کر رحم کرنے والے۔