میں گرامی بھائیوں کے پیش نظر اور ہر صفحہ کے مُقَابِل سیلس اردو (۲)میں اس کا تر جمہ مبین احکام(۳) و تصدیقاتِ اَعلام(۴)جلوہ گر۔
الہٰی !اسلامی بھائیوں کو قُبولِ حق کی توفیق عطافرمااور ضدو نفسانیت(۵)یا تیرے اور تیر ے حبیب(ا)کے مُقَابِل، زید وعمر و کی حمایت سے بچاصدقہ محمد رَسُول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کی وجاہت کا(۶)، آمین، آمین ،آمین ۔وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلِمِیْنَ ط وَاَفْضَلُ الصَّلاۃِ واَکْمَلُ السَّلام ِعَلیٰ سَیِّد ِنَا مُحمَّدِ وَّ اٰلِہٖ وَصَحبہٖ و حِزْبِہٖ اَجْمَعِیْن َ اٰمِیْنَ (۷)
(۱)فائدہ مندومبارک کتاب ۔(۲) آسان اردو میں ۔(۳) واضح احکامات ۔ صاف کھلی باتیں۔(۴) علماء کرام کی تصدیقات ۔(۵) نفس کی پیروی کرنا اور ہٹ دھرمی سے کام لینا۔(۶) بزرگی ،مرتبے کا۔(۷)''اور تمام تعریفیں اﷲکیلئے ہیں جو تمام جہانوں کا پالنے والاہے او ر ہمارے سردار محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم او ر انکی آل اور اصحاب او ر امت پر افضل درود اور اکمل سلام ہو۔ ''ا ٰمین ''