Brailvi Books

ایمان کی پہچان
135 - 162
الْجَوَابُ وِ بِہٖ یُفْتٰی وَ عَلَیْہِ الْفَتْوٰی وَ ھُوَ الْمَذْھَبُ وَ عَلَیْہِ الْاِعْتِمَادُ وَ فِیْہِ السَّلاَمَۃُ وَ فِیْہِ السَّدُّ
یعنی یہی جواب ہے اور اسی پر فتوی ٰ ہوا اور اسی پر فتویٰ ہے اور یہی ہمار ا مذہب اور اسی پر اعتماد اور اسی میں سلامتی اور اسی میں استقامت۔ثانیاً
اَلْکَوْکَبَۃُ الشَّہَابِیَۃُ فِیْ کُفْرِیَاتِ اَبِی الْوَہَابِیۃِ (۱)
دیکھئے جو خاص اسمعیل دہلوی اور اس کے متبعین  ہی کے رد میں تصنیف ہوا اوربارِ اوّل شعبان ۱۳۱۶ھ میں عظیم آباد مطبع تحفہ حنفیہ میں چھپا۔ جس میں نصوصِ جلیلہ قرآنِ مجید واحادیثِ صحیحہ وتصریحاتِ ائمہ سے (۲)بحوالہ صفحات کتب معتمدہ(۳) اس پر ستر ۷۰ وجہ(۴)بلکہ زائدسے لزوم ِ کُفر(۵) ثابت کیا اور بالآخر یہی لکھا (ص ۶۲)ہمارے
 (۱)الکوکتبہ الشہابیہ فی کفریات ابی الوہابیہ ،مجدداعظم امام احمد رضا رضی اللہ تعالیٰ عنہ  کے ایک رسالے کانام ہے۔(۲) شاگرد ۔پیروکار۔ چیلے۔(۳) قرآن مجید و احادیث صحیحہ کی اور ائمہ کرام کی کھلی کھلی عبارتوں سےیعنی جن کتابوں پر علماء اہل سنت کا اعتماد ہے ان کتابوں کے صفحات کے حوالوں کے ساتھ ۔(۴)ستر طرح سے ۔(۵)کفر کا لازم ہونا(کفر کی اقسام :کفر کی دو قسمیں ہیں  ۱۔کفر لزومی ۲۔ کفر التزامی ، دونوں قسموں کے کفر کی تعریفیں اور احکام ذیل میں ملاحظہ فرما ئیں امام اہلسنت، مجدد دین،امام احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمٰن فرماتے ہیں سید العالمین محمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم جو کچھ اپنے رب کے پاس سے لائےان سب باتوں میں ان کی تصدیق کرنا اور سچے دل سے ان کی ایک ایک بات پر یقین لانا ایمان ہے اور معاذاللہ  ان میں سے کسی بات کا جھٹلانا اور اس میں ادنیٰ شک لانا کفر ہے پھر اس کی دو قسمیں ہیں۔

۱۔ کفر لزومی: کفر لزومی یہ ہے کہ جو بات اس نے کی وہ عین کفر تو نہیں مگر کفر تک پہچانے والی ہے یعنی کلام کا انجام اور حکم کا لازم کفرِحقیقی ہے مراد یہ کہ اگر مقدمات کو ترتیب دیا جائے اور =
Flag Counter