Brailvi Books

ایمان کی پہچان
133 - 162
دیا؟کس کتاب ،کس رسالے،کس فتوے،کس پرچے میں کہہ دیا؟ہاں ہاں ثبوت رکھتے ہو تو کس دن کے لئے اٹھار کھاہے(۱) دکھاؤ اور نہیں دکھاسکتے اور اﷲجانتا ہے کہ نہیں دکھاسکتے تو دیکھو قُرآن عظیم تُمہارے کذَّاب ہونے کی گواہی دیتا ہے ، مسلمانو!
تُمہارا رب عَزّوَجلَّ فرماتاہے:
فَاِذْ لَمْ یَاۡتُوۡا بِالشُّہَدَآءِ فَاُولٰٓئِکَ عِنۡدَ اللہِ ہُمُ الْکٰذِبُوۡنَ ﴿۱۳﴾
ترجمہ : جب ثبوت نہ لاسکیں تو اﷲکے نزدیک وہی جھوٹے ہیں ۔ (پارہ ۱۸،النور۱۳)

    مُسلمانو!آزمائے کو کیا آزمانا ، بارہاہوچکا ان حضرا ت نے بڑے زورشور سے یہ دعوے کئے اور جب کسی مسلمان نے ثبوت مانگا،فورًا پیٹھ پھیر گئے اور پھرمنہ نہ دکھاسکے مگر حیااتنی ہے کہ وہ رٹ، جو منہ کو لگ گئی ہے، نہیں چھوڑتے ،اور چھوڑیں کیونکر کہ مرتا کیانہ کرتا (۲) ، اب خدا اور رَسُول کو گالیاں دینے والوں کے کفرپر پر دہ ڈالنے کا آخری حیلہ یہی رہ گیا ہے کہ کسی طرح عوام بھائیوں کے ذہن میں جم جائے کہ علمائے اہل سنّت یونہی بلاوجہ لوگوں کو کَافِر کہہ دیا کر تے ہیں ایسا ہی ان دشنامیوں کو بھی کہہ دیا ہوگا۔مُسلمانو !ان مفتریوں کے پاس ثبوت کہاں سے آیا؟ کہ من گھڑت کا ثبوت ہی کیا
وَ اَنَّ اللہَ لَا یَہۡدِیۡ کَیۡدَ الْخَآئِنِیۡنَ :(3)
ان کا ادعائے باطل(۴) تو اِسی
 (۱) کس دن کے انتظار میں وہ ثبوت سنبھال کر رکھاہے ۔(۲) مرنے والا اپنی جان بچانے کیلئے سب کچھ کر گزرتا ہے۔(۳) ترجمہ کنزالایمان اوربے شک اﷲتعالیٰ دغابازوں کامکر نہیں چلنے دیتا۔(پارہ ۱۲،یوسف آیت نمبر۵۲)(۴)جھوٹا دعویٰ۔
Flag Counter