Brailvi Books

ایمان کی پہچان
131 - 162
 توبدی کرے تو فوراً توبہ کر، خفیہ کی خفیہ اور علانیہ کی علانیہ"
 (رواہ الامام احمد فی الزھدو الطبرانی فی الکبیر والبیھقی فی الشعب عن معاذ بن جبل رضی تعالی عنہ بسند حسن جید )
اور بَفَحوَائے کر یمہ(۱)
یَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِیۡلِ اللہِ وَیَبْغُوۡنَہَا عِوَجًا ۚ (2)
راہِ خدا سے روکنا ضرور۔نا چار (۳) عوام مسلمین کو بھڑ کانے اور د ن دہاڑے ان پر اندھیر ی ڈالنے کو(۴)یہ چال چلتے ہیں کہ علمائے اہلِ سنّت کے فتوائے تکفیر(۵)کا کیا اعتِبَار ؟یہ لوگ ذرہ ذرہ سی با ت پر کَافِر کہہ دیتے ہیں ،ان کی مشین میں ہمیشہ کفر ہی کے فتوے چھپا کرتے ہیں ۔اسمعیل دہلوی کو کَافِر کہہ دیا ۔۔۔۔۔۔ مولوی اسحٰق صاحب کو کہہ دیا ۔۔۔۔۔۔مولوی عبدالحیی صاحب کو کہہ دیا۔۔۔۔۔۔،پھرجن کی حیا اور بڑ ھی ہوئی ہے(۶)وہ اتنا اور ملاتے ہیں کہ معاذ اﷲ حضرت شاہ عبدالعزیزصاحب کو کہہ دیا ۔۔۔۔۔۔ شاہ ولی اﷲصاحب کو کہہ دیا۔۔۔۔۔۔حاجی اِمداد اﷲصاحب کو کہہ دیا ۔۔۔۔۔۔ مولانا شاہ فضل الرحمن صاحب کو کہہ دیا۔۔۔۔۔۔ پھر جو پورے ہی حد حیا سے اونچا گزرگئے(۷)وہ یہاں تک بڑھتے ہیں کہ( عِیَاذًاباﷲ)(۸) حضرت شیخ مجدد الف ثانی رحمتہ اﷲعلیہ کو کہہ دیا۔ غرض جسے جس کا ز یادہ معتقد(۹)پایا اس کے سامنے اسی کا نام لے دیا کہ انہوں نے اسے کَافِر کہہ
 (۱)اس آیت طیبہ کے عین مطابق۔ (۲)ترجمہ:اﷲکی راہ سے روکتے ہیں اور اس میں کجی (ٹیڑھا پن) چاہتے ہیں(پارہ۱۲ ،ھود۱۹،)(۳)بے بسی سے ۔(۴)دھوکہ دینے کیلئے ۔ (۵)کفر کے فتووں کا۔ (۶) جنکی حیا ختم ہوچکی ہوتی ہے ۔(۷) پورے ہی بے حیا ہوچکے ہیں (۸)اﷲکی پناہ ۔ (۹) عقیدت مند۔
Flag Counter