Brailvi Books

ایمان کی پہچان
124 - 162
توکیونکر(۱) ممکن ہے کہ علماء باوصف ان تصَرِیحات کے کہ ایک احتمال اسلام بھی نافئ کفر ہے(۲)جہاں بکثرت احتمالاتِ اسلام موجودہیں۔حکمِ کُفر لگائیں لاجرم(۳) اس سے مرادہی خاص احتمالِ کْفر ہے مثل اِدِّعَائے علمِ ذاتی(۴) وغیرہ ، ورنہ یہ اقوال آپ ہی باطل(۵) اور اَئِمَّہ کِرام کی اپنی ہی تحقیقات عَالِیہ کے مخالف ہوکر خود ذَاہِب و زَائِل (۶)ہوں گے،اس کی تحقیق جامع الفصولین ورَدُّ الْمُحْتَارِ وحاشیہ علامہ نوح و ملتقط وفتاویٰ حجۃ وتاتار خانیہ
مَجْمَعُ الْاَنْھُرْوَ حَدِیْقَہءِ نَدِیْہَ
وغیر ہا کُتب میں ہے ۔نصوص عبارات (۷)رسائل عِلمِ غَیْب مثل اَللُّوْؤُ الْمَکْنُوْنُ (۸) وغیرہا میں ملاحظہ ہوں ، وباﷲالتوفیق ،یہاں صرف حدیقہ ندیہ شریف کے یہ کلمات شریفہ بس ہیں(۹):
جَمِیْعُ مَا وَقَعَ فِیْ کُتُبِ الْفَتَاوٰی مِنْ کَلِمَاتٍ صَرَّحَ الْمُصَنِّفُوْنَ فِیْھَا بِالْجَزْمِ بِالْکُفْرِیَکُوْنُ الْکُفْرُ فِیْھَا مَحْمُوْلاًعَلٰی اِرَادَۃِ قَائِلِھَامَعْنیً عَلَّلُوْا بِہٖ الْکُفْرَ وَ اِذَا لَمْ تَکُنْ اِرَادَۃُ قَائِلِھَا ذٰلِکَ فَلاَ کُفْرَ ۔
ترجمہ : '' یعنی
 (۱)کسطرح ممکن ہے ۔(۲) یعنی ان وضاحتوں کے باوجود کہ کسی لفظ میں ایک اسلامی معنی بھی کفر کا حکم لگنے سے روک دے گا۔(۳) یقینا۔(۴) اﷲکی عطاء کے بغیرخودبخودکسی شئ کو جان لینے کا دعوی ٰ کرنا ۔(۵) خو دبخود غلط قرا ر پائیں گے یعنی وہ اقوال جن میں ارواح بزرگان دین اور ملائکہ کے غیب جاننے کا دعوی ٰ کرنے والوں پر حکم کفر ہے وہ حکم ِکفر کلعدم قرا ر پائے گا۔ (۶)ختم ہوجائیگا (یعنی حکم کفر ان علماء رحمتہ اﷲعلیہم کی اپنی تحقیقات کے مخالف ہونے کی وجہ سے خودبخود ختم ہوجائے گا)۔(۷) عبارتوں کے الفاظ ۔(۸) یہ ایک رسالہ ہے جس میں حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے عِلمِ غَیْب پر دلائل ہیں۔ کافی ہیں۔
Flag Counter