| ایمان کی پہچان |
تَبَیَّنَتِ الْجِنُّ اَنۡ لَّوْ کَانُوۡا یَعْلَمُوۡنَ الْغَیۡبَ مَا لَبِثُوۡا فِی الْعَذَابِ الْمُہِیۡنِ ﴿۱۴﴾ (1)
(۳)عمر و نجومی ہے۔ (۴)رَمّال (۲)ہے۔ (۵)سامندرک(۳) جانتا، ہاتھ دیکھتا ہے ۔ (۶) کوے وغیرہ کی آواز ۔(۷)حشرات الارض کے بدن پر گرنے (۸)کسی پرندے یا وحشی چرندے کے داہنے یا بائیں نکل کرجانے (۹)آنکھ یا دیگر اعضاء کے پھڑ کنے سے شَگون لیتا(۴) ہے۔ (۱۰) پانسہ پھینکتا ہے۔ (۱۱) فال دیکھتا ہے ۔ (۱۲) حاضرات (۵)سے کسی کو معمول بنا کر اس سے احوال پوچھتا ہے ۔(۱۳) مِسْمَرِ یزَم جانتا ہے۔ (۱۴) جادو کی میز (۱۵)روحوں کی تختی سے حال دَریَافْت کرتا ہے۔ (۱۶)قیافہ دان ہے۔ (۱۷)علم زائرجہ(۸) سے واقف ہے ان ذرائع سے اسے غیب کا علمِ یقینی قطعی ملتا ہے ، یہ سب بھی کُفر(۹) ہیں رَسُول اﷲ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم فرماتے ہیں:
مَنْ اَتٰی عُرَافًا اَوْ کَاھِنًافَصَدَّقَہ، بِمَایَقُوْلُ فَقَدْکَفَرَبِمَا اُنْزِلَ عَلٰی مُحَمَّد صلی اللہ تعالیٰ علیہ
(۱) ترجمہ کَنز الایمان :(جنوں کی حقیقت کھل گئی اگر غیب جانتے ہوتے تو اس خواری کے عذاب میں نہ ہوتے )(پارہ ۲۲، سبا ۱۴)(۲)نجومی (۳)ہاتھ دیکھنے کاعلم۔ (۴)اندازہ لگاتاہے مثلاً کالی بلی راستہ کا ٹ جائے تو ضرور کوئی بْری بات ہوگی ۔ (۵)مْردوں کی روحوں کو بلانے کاعمل کرتا ہے۔ (۶)وہ علم جس میں تصوّر یا خیال کا اثر دوسرے کے دل پر ڈال کرپوشیدہ اور آئندہ کے حالات معلوم کئے جاتے ہیں اس علم کا موجد آسٹریلیا کا باشندہ ڈاکٹر مسمر ہے۔(۷)آدمی کے چہرے کو دیکھ کر اُسکا کردار بتانے والا۔(۸) زائچہ بناتاہے۔(۹)جبکہ انکی وجہ سے غیب کے علم کے قطعی یقینی کا دعویٰ کیا جائے جیسا کہ پہلے ذکر کیا جاچکا ہے