Brailvi Books

ایمان کی پہچان
113 - 162
ر یفار مر(۱) سے مشور ہ نہ لیا
اَلَا لَعْنَۃُ اللہِ عَلَی الظّٰلِمِیۡنَ ﴿ۙ۱۸﴾ (2)۔
رابعاً اس مکر کاجو اب :
تُمہارا رب عَزّوَجلَّ فرماتاہے:
 اَفَتُؤْمِنُوۡنَ بِبَعْضِ الْکِتٰبِ وَتَکْفُرُوۡنَ بِبَعْضٍ ۚ فَمَا جَزَآءُ مَنۡ یَّفْعَلُ ذٰلِکَ مِنۡکُمْ اِلَّا خِزْیٌ فِی الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا ۚ وَیَوْمَ الْقِیٰمَۃِ یُرَدُّوۡنَ اِلٰۤی اَشَدِّ الْعَذَابِ ؕ وَمَا اللہُ بِغٰفِلٍ عَمَّا تَعْمَلُوۡنَ﴿۸۵﴾ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اشْتَرَوُا الْحَیٰوۃَ الدُّنْیَا بِالۡاٰخِرَۃِ ۫ فَلَا یُخَفَّفُ عَنْہُمُ الْعَذَابُ وَلَا ہُمْ یُنۡصَرُوۡنَ﴿۸۶﴾٪
ترجمہ :۔ توکیا اﷲکے کلام کا کچھ حصّہ مانتے ہو اور کچھ حصّے سے مُنکِر ہو توجوکوئی تم میں سے ایسا کرے اسکا بدلہ نہیں مگر دنیا کی زندگی میں رسوائی اور قِیَامَت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب کی طرف پلٹے جائیں گے اور اﷲتمہارے کُوْ تَکوں(۳)سے غافل نہیں یہی لوگ ہیں جنہوں نے عقبیٰ (۴) بیچ کردنیا خریدی تو ان پر سے کبھی عذاب ہلکا ہو نہ انکو مدد پہنچے ۔ (پارہ ا البقرۃ ۸۵ تا ۸۶)

کلام ِ الہٰی میں فرض کیجئے اگر ہزار باتیں ہوں تو ان میں سے ہر ایک با ت کا ماننا
 (۱)انگریزی کا لفظ ہے لغوی معنیٰ ہے اصلاح اور بہتری کرنےوالااصلاح پسند (طنزکے طور پر فرمایا)اْس دور میں اور موجودہ دور میں بھی بعض لوگ ایسے ہیں جودین کی بنیادیں گراکر محض سیاسی بنیادوں پر گستاخوں اور دین کی دھجیاں اڑانے والوں کوبھی مسلمان تسلیم کروانا چاہتے ہیں(۲).(خبردارظالموں پر اللہ عزّوجل  کی لعنت ہے)(۳) کرتوتوں ، برے اعمال ۔ (۴) آخرت ۔
Flag Counter