Brailvi Books

ایمان کی پہچان
112 - 162
بڑے بھاری مسلمان ٹھہریں گے کہ توحید کے ساتھ اﷲتعالی کے بہت سے کلاموں اور ہزاروں نبیوں اور قِیَامَت و حشروحساب و ثواب و عذاب و جنت ونار وغیرہ بکثرت اسلامی باتوں کے قائل ہیں۔

    ثالثاً اس کے رد میں قُرآن عظیم کی وہ آیتیں کہ اُوپر گُزریں کافی وافی ہیں جن میں باوصف کَلِمَہ گوئی ونماز خوانی(۱)صرف ایک ایک بات پر حکمِ تکفِیْر فرمادیا کہیں ارشاد ہوا
وَکَفَرُوۡا بَعْدَ اِسْلَامِہِمْ
ترجمہ : وہ مسلمان ہوکر اس کلمے کے سبب کَافِر ہوگئے۔'' کہیں فرمایا
لَاتَعْتَذِرُوۡا قَدْکَفَرْتُمۡ بَعْدَ اِیۡمٰنِکُمْ ؕ
ترجمہ : ''بہانے نہ بناؤ تم کَافِر ہوچکے ایمان کے بعد ' (پارہ ۱۰ التوبہ ۶۶ ) حالانکہ اس مکر خبیث کی بنا ء پر جب تک ۹۹سے زیادہ کفر کی باتیں جمع نہ ہو جاتیں ، صرف ایک کَلِمَہ پر حکم کفر صحیح نہ تھا۔ہاں شاید اِس کا یہ جواب دیں کہ خُدا کی غلطی یا جلد بازی تھی کہ اس نے دائرہ اِسلام کو تنگ کردیا، کَلِمَہ گویوں ، اہل قبلہ کودھکے دے دے کر، صرف ایک ایک لفظ پر ،اسلام سے نکالا اور پھر زبردستی یہ کہ
لَاتَعْتَذِرُوۡا
عذر بھی نہ کرنے دیا نہ عذر سننے کا قصد کیا ۔افسوس کہ خُدا نے پیرِ نیچر(۲) یاندویہ لکچر(۳)یا ان کے ہم خیال(۴) کسی وسیع الا سلام (۵)
 (۱)کَلِمَہ ونماز پڑھنے کے باوجود۔(۲) جسے لوگ سرسید کہتے ہیں اس شخص نے درجنوں ایسی باتوں کا انکار کیا جنکا انکار کفر ہے۔(۳) ''ندوۃ العلماء'' جو کہ دیوبندی ادارہ ہے اسکے مدرس۔(۴)ان جیسے خیالات رکھنے والے۔(۵) اسلام کی ایسی تعریف کرنے والا جس سے کَافِر بھی مسلمان قرارپائیں ۔
Flag Counter