Brailvi Books

ایمان کی پہچان
105 - 162
بِقَوْلِہٖ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم مَنْ صَلَّ صَلٰوتَنَا وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا وَاَکَلَ ذَبِیْحَتَنَا فَذٰلِکَ مُسْلِمٌ اھ مختصراً ۔
    ترجمہ :'' یعنی مواقف میں ہے کہ اہل قبلہ (۱)کو کَافِر نہ کہاجاو ے گا مگر جب ضروریاتِ دین یا اجماعی باتوں(۲)سے کسی بات کا انکار کریں جیسے حرام کو حلال جاننا اور مخفی نہیں کہ ہمارے علماء جو فرما تے ہیں کہ کسی گناہ کے باعث اہل ِ قبلہ کی تکفیر ،روا نہیں(۳) اس سے نِراقبلہ کومنہ کرنا مراد نہیں کہ غالی رافضی(۴) جوبکتے ہیں (۵)کہ جبریل علیہ الصلٰوۃ والسلام کووحی میں دھوکا ہوا۔ اﷲتعالیٰ ل نے انہیں مولیٰ علی کرم اﷲوجہہ الكريم  کی طرف بھیجا تھا اور بعض تو مولیٰ علی کو خدا کہتے ہیں یہ لوگ اگرچہ قبلہ کی طرف نماز پڑھیں,مُسلمان نہیں اور اس حدیث کی بھی یہی مراد ہے جس میں فرمایا کہ جوہماری سی نماز پڑھے اور ہمارے قبلہ کو منہ کرے اور ہمارا ذبیحہ کھائے وہ مُسلمان ہے۔ "یعنی جب کہ تمام ضروریاتِ دین پر ایمان رکھتا ہو اور کوئی با ت منافیئ ایمان نہ کرے......۔اسی میں ہے:
اِعْلَمْ اَنَّ الْمُرَادَ بِاَھْلِ الْقِبْلَۃِ الَّذِیْنَ اتَّفَقُوْا عَلیٰ مَاھُوَ مِنْ ضَرُوْرِیَاتِ الدِّیْنِ کَحُدُوْثِ الْعَالَمِ وَحَشْرِ ا لْاَ جْسَادِ وَعِلْمِ اﷲِ تعالٰی بِا لْکُلِّیَّاتِ وَالْجُزْ ئِیَّاتِ وَمَا اَشْبَہَ ذٰلِکَ مِنَ الْمَسَائِلِ
 (۱) قبلہ کی طرف رخ کرکے نماز پڑھنے والے (۲)وہ باتیں جنھیں ساری امت تسلیم کرتی ہے۔ (۳)کسی گنا ہ کی وجہ سے اھلِ قبلہ کوکَافِر کہنا درست نہیں ۔(۴)رافضیوں کا ایک فرقہ جو اپنی بدمذہبی میں حد سے بڑھا ہوا ہے اور کفریات بکتا ہے ۔(۵)بکواس کرتے ہیں ۔
Flag Counter