Brailvi Books

ایمان کی پہچان
103 - 162
مِنْہٗ اِمْرَاَتُہٗ ۔
ترجمہ :'' جو شخص مسلمان ہوکر رَسُول اﷲصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کودشنام (۱)دے یا حضو ر  صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کی طرف جھوٹ کی نسبت کرے یا حضورصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کوکسی طرح کا عیب لگائے یا کسی وجہ سے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کی شان گھٹائے وہ یقینا کَافِر اور خداعزّوجلّ کا مُنْکِر ہوگیا اور اس کی جَوْرُو (۲)اس کے نکاح سے نکل گئی ۔''

    دیکھو کیسی صاف تصَرِیح ہے کہ حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کی تنقیص ِ شان (۳)کرنے سے مسلمان کَافِر ہوجا تا ہے ، اسکی جورونکاح سے نکل جاتی ہے۔ کیا مسلمان اہل ِ قبلہ نہیں ہوتا یا اہلِ کعبہ نہیں ہوتا مگر محمد رَسُول اﷲ عزّوجلّ وصلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کی شان میں گستاخی کے ساتھ قبلہ قبول نہ کَلِمَہ مقبول ، والعیاذباﷲرب العالمین ۔

    

    ثالثاً(۴) ا صل با ت یہ ہے کہ اِصْطِلَاحِ اَئِمّہ (۵)میں اہل قبلہ وہ ہے کہ تمام ضروریاتِ دین پر ایمان رکھتا ہو، اِن میں سے ایک بات کا بھی منکر ہوتوقطعاً اجماعاً کَافِر مرتد ہے ایسا کہ جو اسے کا فر نہ کہے خودکَافِر ہے ۔ شِفَاء شریف وبَزَّازِیَہ ودُرَرْوغُرَروفتا وٰی خَیْرِیَہ وغیر ہامیں ہے:
اَجْمَعَ الْمُسْلِمُوْنَ اِنْ شَاتَمَہٗ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کَافِرٌ وَمَنْ شَکَّ فِی عَذَابِہٖ وکُفْرِہٖ کَفَرَ۔
    ترجمہ: '' تمام مسلمانوں کا اجماع ہے کہ جو حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلّم کی شان پاک
 (۱)گالی ۔عیب لگانا۔(۲) بیوی ۔(۳)شان میں کمی کرنے

(۴)تیسری بات (۵)ائمہ علیہم الرحمۃ کی مخصوص، فنّی بول چال
Flag Counter