درر و غرر وکنز الدقائق و وقایہ و نقایہ ومجمع ومنتقٰی و اصلاح و ایضاح و تنویر وغیرہا عامہ متونِ مذہب کے اطلاقات(۱) ملاحظہ فرمائے ہوتے ،جنھوں نے مطلقاً بلاتقیید وتخصیص(۲) مصافحہ کی اجازت دی۔ درمختارو حاشیہ علامہ طحطاوی و شرح علامہ شہاب شلبی و فتح اللہ المعین، حاشیہ کنز وغنیہ ذوی الأحکام ،حاشیہ درر و حاشیہ مراقی الفلاح و نسیم الریاض شرح شفائے امام قاضی عیاض و مجمع بحار ا لأنوارو مطالب المومنین ومسوّٰی، شرح مؤطا وتکملہ شرح اربعینِ علامہ برکوئی للعلامہ محمد آفندی و حدیقہ ندیہ شرح طریقہ محمدیہ للعلامۃ النابلسی و فتوٰیئ امام شمس الدین بن امام سراج الدین خانوتی وغیرہم علمائے حنفیہ کی تصریحاتِ جلیلہ بھی دیکھی ہوتیں کہ صاف صاف مصافحہ مذکورہ اور اسی طرح مصافحہ عید کو بھی جائز بلکہ مستحسن بلکہ سنّت بتاتے ہیں ۔''درمختار'' میں ہے: