Brailvi Books

عیدین میں گلے ملناکیسا؟
33 - 56
    ''بحرالرائق'' و ''درمختار'' و ''ردالمحتار'' وغیرہا ملاحظہ ہوں کہ''بدمذہبوں سے مشابہت اُسی امر میں ممنوع ہے جو فی نفسہٖ شرعاً مذموم یا اس قوم کا شعار خاص یا خود فاعل کو اُن سے مشابہت پیداکرنا مقصود ہو ورنہ زِنہار (۱)وجہِ ممانعت نہیں ۔''

    رہا صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانہ کرنا،یہ تنہادلیلِ منع نہیں ہوسکتا،آپ کی تینوں کتبِ مستندہ
أعنی(۲)
مجموعہ فتاوٰی و ردالمحتار و مرقاۃ شریف اوران کے سوا صدہا کتبِ معتمدہ اس کے بطلان (۳)پر گواہ ہیں ،فقہاءِ کرام سَیکڑوں چیزوں کو یہ تصریح فرماکر کہ نَو پیدا(۴) ہیں ،جائز بلکہ مستحب ومستحسن بلکہ واجب بتاتے اور مُحدَثات(۵)کو اقسامِ خمسہ کی طرف تقسیم فرماتے ہیں ،''مجموعہ فتاوٰی'' کی عبارتیں گزریں ،''ردالمحتار'' میں ہے:
    قولہ: أي صاحب بدعۃ، أي محرمۃ و إلا فقد تکون واجبۃ، کنصب الأدلۃ للرد علی أھل الفِرق الضالۃ وتعلم النحو المفھم الکتاب و السنۃ و مندوبۃ کإحداث نحو ربا ط و مدرسۃ وکل إحسان لم یکن في الصدر الأول و مکروھۃ کَزَخْرَفَۃِ المساجد و مباحۃ کالتوسع بلذیذ المآکل و المشارب و الثّیاب کما في'' شرح الجامع الصغیر'' للمناوي عن ''تھذیب النووي'' و مثلہ في ''الطریق المحمدیۃ'' للبرکوي(۶)۔
۱۔ہرگز       ۲۔میری مراد       ۳۔باطل ہونے 

۴۔نئی پیدا شدہ        ۵۔نئی باتوں یا چیزوں 

۱۔ان(شارح رحمۃاللہ عزّوجل علیہ)کاقول''صاحب بدعت''(یہاں بدعت) سے مراد حرام

(بدعت)ہے،ورنہ وہ (یعنی بدعت)واجب ہوگی۔جیسے گمراہ فرقوں کا رد کرنے کے لئے دلائل قائم =
Flag Counter