Brailvi Books

عیدین میں گلے ملناکیسا؟
17 - 56
فقال: ''أدن مني فدنامنہ فضمہ إلی صدرہ وقبل بین عینیہ(۱)۔
حضور سرورِ عالم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہوئے پھر فرمایا:''عثمان کہاں ہیں'' ؟عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ بے تابانہ اُٹھے اور عرض کی :حضور !میں یہ حاضر ہوں۔رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا:''میرے پاس آؤ''۔پاس حاضر ہوئے۔حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ''سینہ سے لگایا''اور آنکھوں کے بیچ میں بوسہ دیا۔

حدیث چہاردہم:حاکم ''صحیح مستدرک'' میں بافادہ تصحیح (۲)اور ابو یعلی اپنی '' مسند'' اور ابو نعیم ''فضائلِ صحابہ'' میں اور برہان خجندی کتاب ''اربعین مسمی بالماء المعین'' اور عمر بن محمد ملا ''سیرت'' میں جابر بن عبد اللّٰہ رضی اللہ تعالی عنہما سے راوی:
قال: بینا نحن مع رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم في نفر من المھاجرین منھم أبوبکر وعمر وعثمان وعلي وطلحۃ والزبیر وعبد الرحمن بن عوف وسعد بن أبي وقاص فقال رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم: ''لِینھض کل رجل إلی کفوہ'' ونھض النبي صلی اللہ تعالی علیہ وسلم إلی عثمان فاعتنقہ وقال:'' أنت ولیي في الدنیا والاٰخرۃ''(۳)۔
ہم ،چند مہاجرین کے ساتھ خدمتِ اقدس حضورسیدالمرسلین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم میں حاضر تھے، حاضرین میں خلفائے اربعہ وطلحہ و زبیر وعبدالرحمن بن عوف وسعدبن
۱۔شرف المصطفٰی      ۲۔ حدیث کو صحیح قرار دے کر، فائدہ دیتے ہوئے ۳۔ المستدرک للحاکم،کتاب معرفۃ الصّحابۃ رضی اللہ عزّوجل تعالٰی عنہم،باب کانت بیعۃ عثمان،رقم الحدیث ۴۵۹۲،ج۴،ص۵۴،دارالمعرفۃ،بیروت
Flag Counter