Brailvi Books

عیدین میں گلے ملناکیسا؟
12 - 56
وجعل یقبل کَشْعَہ قال: إنما أردت ھذا یارسول اللہ(۱) ۔
اس اثنا میں کہ وہ باتیں کررہے تھے اور ان کے مزاج میں مزاح تھا،لوگوں کو ہنسا رہے تھے کہ سید عالم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم نے لکڑی ان کے پہلو میں چبھوئی،انھوں نے عرض کی مجھے بدلہ دیجئے،فرمایا:''لے ''،عرض کی :حضور تو کرتا پہنے ہیں اور میں ننگا تھا ۔حضور اکرم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم نے کرتا اٹھایا،انھوں نے حضور کو اپنی ''کنار(۲) میں لیا''اور تہیگاہِ اقدس(۳) کو چُومنا شروع کیا پھر عرض کی: یارسول اللّٰہ!میرا یہی مقصود تھا ۔
صلی اللہ تعالٰی علیہ وعلی کل من أحبہ وبارک وسلم(۵)۔
حدیث ہفتم :اسی میں حضرت ابو ذر رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے :
ما لقیتہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم قط إلاصافحني وبعث إلي ذات یوم ولم أکن في أھلی فلما جئتُ أخبرت بہ فأتیتہ وھو علی سریر فالتزمني فکانت تلک أجود و أجود(۶)۔
۱۔ سنن أبی دا ؤد ،کتاب الأدب،باب فی قبلۃ الجسد ، ج۴،ص۴۵۶،رقم الحدیث:۵۲۲۴،داراحیاء التُّراث العربی،بیروت

۲۔آغوش    ۳۔ پہلوِ اقدس 	4۔عاشقوں کے دل بہانہ تلاش کرنے والے ہوتے ہیں۔ ۵۔اللہ عزّوجل تعالیٰ کا درودوسلام اوربرکتیں ہوں،آپ صلی اللہ عزّوجل تعالیٰ علیہ وسلم پر اور ہر اس شخص پر جو آپ سے محبت رکھتاہے۔

۶۔ سنن أبی داؤد،کتاب الأدب،باب فی المعانقۃ،ج۴،ص ۴۵۳،رقم الحدیث: ۵۲۱۴،دارإحیاء التراث العربي،بیروت
؎  دلِ عشاق حیلہ گر باشد(۴)۔
Flag Counter