Brailvi Books

عیدین میں گلے ملناکیسا؟
10 - 56
إني ارحمھما فارحمھما(۱)''۔
نبی صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم میرا ہاتھ پکڑ کر ایک ران پر مجھے بٹھالیتے اور دوسری ران پر امام حسین کو ،اور ہمیں ''لپٹالیتے''۔پھر دعا فرماتے :''الٰہی!میں ان پر رحم کرتاہوں تُو ان پر رحم فرما۔''

حدیث سوم: اسی میں حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے:
ضمني النبي صلی اللہ تعالی علیہ وسلم إلی صدرہ فقال: اللّٰھمّ علمہ الحکمۃ'' (۲)۔
سید عالم صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وسلم نے مجھے ''سینے سے لپٹایا''پھر دُعا فرمائی :''الٰہی! اسے حکمت سکھادے۔''

حدیثِ چہارم: امام احمد اپنی'' مُسند'' میں یعلی رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ سے راوی :
إن حسنا وحسینا رضي اللہ تعالی عنھما یستبقان إلی رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فضمھما إلیہ(۳)۔
۱۔إن ھذہ الروایۃبالمعنٰی واللفظ غیرھا(صحیح البخاري،کتاب الأدب،باب وضع الصّبی علی الفخذ،ج۴،ص۱۰۱،رقم الحدیث:۶۰۰۳ دارالکتب العلمیۃ،بیروت) ۲۔صحیح البخاری،کتاب فضائل أصحاب النّبی صلی اللہ عزّوجل علیہ وسلم،باب ذکر ابن عباس رضی اللہ عزّوجل عنہ،ج۲،ص۵۴۸،رقم الحدیث:۳۷۵۶،دارالکتب العلمیۃ،بیروت)   ۳۔ المسند لإمام أحمد بن حنبل مسندالشامین/ حدیث یعلی بن مرۃ/ الحدیث:۱۷۵۷۳،الجزء السادس،ص ۱۷۸ دارالفکر، بیروت
Flag Counter