Brailvi Books

دس عقیدے
57 - 193
وجاہت اور مقربانِ حضرت عزت) کہ ربُّ العالمین تبارک و تعالیٰ خود اُن(1) کے مولیٰ و سردار (نبی مختار عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ اِلٰی یَوْمِ الْقَرَارِ) کو حکم فرماتا ہے: { اُولٰٓىٕكَ الَّذِیْنَ هَدَى اللّٰهُ فَبِهُدٰىهُمُ اقْتَدِهْ}(2) (اللّٰہ اللّٰہ!کوئی کیا اندازہ کرسکتاہے اس مقدّس ذات برگزیدہ صفات کا جسے اس کے رب تبارک و تعالیٰ نے مَحَامد جمیلہ،(3) مَحَاسنِ جلیلہ،(4) اخلاقِ حسنہ،(5) خَصائلِ محمودہ (6)سے نوازا، سرِ اقدس پر محبوبیتِ کبرٰی کا تاج والا اِبتہاج رکھا،(7)جسے خلافتِ عظمیٰ کا خِلعتِ والا مرتبت(8) پہنایا، جس کے طُفیل ساری کائنات کو بنایا،جس کے فُیوض و بَرَکات کا دروازہ تمام ماسوی اللّٰہ(9)  کو دکھایا، اِنہیں سے یہ خطاب فرمایا کہ) یہ وہ ہیں جنہیں خدا نے راہ دکھائی تو تُو اِن کی پیروی کر۔ اور فرماتا ہے: { اِتَّبِـعْ مِلَّةَ اِبْرٰهِیْمَ حَنِیْفًاؕ-}(10)
 ’’تو پیروی کر شریعتِ ابراہیم کی جو سب



________________________________
1 -    یعنی انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَاَم۔
2 -    ترجمۂ کنزالایمان: یہ ہیں   جن کو اللّٰہ نے ہدایت کی تو تم انہیں   کی راہ چلو ۔ (پ۷، الانعام: ۹۰)
3 -    خوبصورت اوصاف۔
4 -    شاندار خوبیوں  ۔
5 -    اچھی عادتوں  ۔
6 -    پسندیدہ کردار۔
7 -    خوب صورت تاج رکھا۔
8 -    بلند مرتبے والا لباس ۔
9 -    اللّٰہ تعالیٰ کے علاوہ تمام عالم۔
10 -    پ۱۴، النحل: ۱۲۳۔