Brailvi Books

دس عقیدے
122 - 193
 الْخَطَّابِ خَاصَّۃً)) الٰہی! اسلام کی خاص عمر بن خطاب کے اسلام سے عزتیں   بڑھا۔(1)	اس دعائے کریم کے باعث عمر فاروق اعظم کے ذریعہ سے جو جو عزتیں   اسلام کو ملیں  ، جو جو بلائیں   اسلام ومسلمین پرسے دفع ہوئیں   مخالف موافق  سب پر رَوشن و مُبَیَّن،(2) ولہٰذا سیّدنا عبداللّٰہ بن مسعود  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں   کہ ((مَا زِلْنَا اَعِزَّۃً مُنْذُ اَسْلَمَ ع)بخاری) ہم ہمیشہ معزز رہے جب سے عمر اسلام لائے۔(3)
	وہ فاروق جن کے حق میں   خاتم النَّبِیِّین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا کہ ’’اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو عمر ہوتا ۔‘‘ (4) (رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ) یعنی آپ کی فطرت اتنی کاملہ تھی کہ اگر دروازۂ نبوت بند نہ ہوتا تو محض فضل ِالٰہی سے وہ نبی ہوسکتے تھے کہ اپنی ذات کے اعتبار سے نبوت کا کوئی مستحق نہیں  )۔
	وہ فاروق جن کے بارے میں   ارشادِ محبوب رب العالمین موجود کہ ’’عمر کہیں   ہو حق اس کی رفاقت میں   رہے گا۔‘‘(5)وہ فاروق جن کے لیے صحابہ کرام کا اجماع کہ ’’عمر علم کے نو حصے لے گئے ۔‘‘(6) جب کہ ابوبکر صدیق صحابہ میں   سب سے زیادہ علم والے تھے۔وہ 



________________________________
1 -    ابن ماجہ،  کتاب السنۃ، فضل عمر، ۱/۷۷، حدیث: ۱۰۵۔
2 -    دوست دشمن سب پر ظاہر و واضح۔
3 -    بخاری،کتاب مناقب الانصار،باب اسلام عمر بن الخطاب،۲/۵۷۷،حدیث:۲۸۶۳۔
4 -    ترمذی، کتاب المناقب،باب فی مناقب ابی حفص۔۔۔الخ، ۵/۳۸۵، حدیث: ۳۷۰۶۔
5 -    المعجم الاوسط، من اسمہ ابراہیم، ۲/ ۹۲،  حدیث: ۲۶۲۹۔
6 -    المعجم الکبیر،خطبۃ ابن مسعود ومن کلامہ،حدیث:۸۸۰۸-۸۸۱۰،۹/۱۶۲-۱۶۳،مرقاۃ،کتاب المناقب والفضائل،الفصل الاول،تحت الحدیث:۶۰۳۹،۱۰/۳۹۴۔