Brailvi Books

دس عقیدے
121 - 193
 نہیں   جس کا بدلہ دیا جائے) سے مولا علی قطعاً مراد نہیں   ہوسکتے بلکہ بالیقین(1)  صدیقِ اکبر ہی مقصود ہیں  ، اور اسی پر اجماعِ مفسرین  موجود۔(2) وہ صدیق جنہیں   حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے فرضیتِ حج کے بعد پہلے ہی سال میں   امیرُ الحُجَّاج(3)مقرر فرمایا(4) ا ور انہیں   کو اپنے سامنے اپنے مرض الموت شریف(5)  میں   اپنی جگہ امام مقرر فرمایا۔(6)
	حضرت مولیٰ علی مرتضی کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہٗ  کا ارشاد ہے کہ ’’ نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کے بعد جب ہم نے غور کیا (تو اس نتیجہ پر پہنچے )کہ نماز تو اسلام کا رُکن ہے اور اسی پر دِین کا قیام ہے اس لئے ہم نے امورِ خلافت کی انجام دہی کے لیے بھی اس پر رضا مندی ظاہر کردی جسے رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے ہمارے دین کے لیے پسند فرمایا تھا، اور اسی لیے ہم نے ابوبکر کی بیعت کرلی۔‘‘ (7)
	اور فاروق اعظم تو فاروق اعظم ہیں   رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ، وہ فاروق جن کے لیے رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے دعا مانگی کہ ((اَللّٰھُمَّ اعِزَّ الْاِسْلامَ بِعُمَرَ بْنِ



________________________________
1 -    یقینی طور پر۔
2 -    کلام مجید کے معنی اور مطالب بیان کرنے والوں   کا اتفاق رائے موجود۔(التفسیر الکبیر، پ۳۰، اللیل، تحت الاٰیۃ:۱۷-۱۹،۱۱/۱۸۷-۱۸۸ ملتقطًا)
3 -    حاجیوں   کا امیر ونگران۔
4 -    الریاض النضرۃ،۱/۱۶۷۔
5 -    اپنی زندگی کے آخری لمحات ۔
6 -    بخاری،کتاب الاذان،باب من اسمع الناس۔۔۔الخ،۱/۲۵۴-۲۵۵،حدیث:۷۱۲،۷۱۳۔
7 -    الصواعق المحرقۃ ،  الباب الاول فی بیان کیفیۃ خلافۃ الصدیق، ص۲۷ ، الریاض النضرۃ، ۱/۲۱۹۔