Brailvi Books

دس عقیدے
114 - 193
 وَ اَبْنَآءَكُمْ وَ نِسَآءَنَا وَ نِسَآءَكُمْ وَ اَنْفُسَنَا وَ اَنْفُسَكُمْ- ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَّعْنَتَ اللّٰهِ عَلَى الْكٰذِبِیْنَ}(1) (’’تو ان سے فرمادو کہ آؤ ہم بلائیں   اپنے بیٹے اور تمہارے بیٹے اور اپنی عورتیں   اور تمہاری عورتیں   اور اپنی جانیں   اور تمہاری جانیں   پھر مُبَاہَلَہ   کریں   (2)  تو جھوٹوں   پر اللّٰہ کی لعنت ڈالیں  ‘‘)  و حدیث صحیح: ((مَنْ کُنْتُ مَوْلَاہُ فَعَلِیٌّ مَوْلَاہُ)) (جس کا میں   مولا ہوں   تو علی بھی اس کا مولا ہے) (3) اور خبر ’’شَدِیْدُ الضُّعْفِ وَقَوِیُّ الْجَرْح‘‘ (نہایت درجہ ضعیف و قابل شدید جرح و تعدیل)  ’’لَحْمُکَ لَحْمِیْ وَ دَمُکَ دَمِیْ‘‘ (تمہارا گوشت میرا گوشت اور تمہارا خون میرا خون ہے) (4) بر تقدیر ثبوت (بشرطیکہ ثابت وصحیح مان لی جائے)  وغیر ذالک (احادیث و اخبار)سے انھیں   آگاہی نہ تھی (ہوش و حواس، علم و شُعُور اور فہم و فراست میں   یگانۂ روزگار(5)ہوتے ہوئے اِن اَسرارِ دَرُونِ خانہ سے بیگانہ



________________________________
1 -    پ۳،اٰل عمرٰن، ۶۱۔
2 -    مباہلہ کہتے ہیں  : ’’کسی متنازعہ فیہ مسئلے کا فیصلہ خدا پر چھوڑتے ہوئے یہ بددعا کرنا کہ جو فریق جھوٹا ہو وہ برباد ہوجائے۔‘‘ (اردو لغت، ۱۷/۲۸۳)
3 -    مستدرک،کتاب معرفۃ الصحابۃ،باب من کنت مولدہ۔۔۔الخ،۴/۷۳، حدیث: ۴۶۳۵۔یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں   نے اس کو بیان نہیں   فرمایا۔
4 -    کنز العمال،کتاب الفضائل،فضائل علی،الجزء:۱۱،۶/۲۷۹،حدیث:۳۲۹۳۳ملخصًا۔
5 -    منفرد، جداگانہ صلاحیت کے حامل۔