Brailvi Books

دس عقیدے
113 - 193
 زیادہ پایا مگر کہاں   وہ اور کہاں   وزیراعظم کا اعزاز ۔ (’’بہار شریعت‘‘)(1)
	اور (یہ اہل سنّت و جماعت کا وہ عقیدہ ثابتہ مُحکَمَہ ہے(2) کہ) اس عقیدہ کا خلاف اوّل تو کسی حدیثِ صحیح میں   ہے ہی نہیں   اور اگر بالفرض کہیں   بوئے خلاف(3) پائے بھی تو سمجھ لے کہ یہ ہماری فَہْم کا قُصُور ہے(4)  (اور ہماری کوتاہ فہمی) (5) ورنہ رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم اور خود حضرت مولیٰ (علی)  و اہل بیت کرام (’’صَاحِبُ الْبَیْتِ اَدْرٰی بِمَا فِیْہِ‘‘ کے مصداق اسرار خانہ سے مقابلۃً واقف تر) (6) کیوں   بلا تقیید (کسی جہت و حیثیت کی قید کے بغیر) انھیں   افضل و خیر امت و سردار اوّلین و آخرین بتاتے۔(7) کیا آیہ کریمہ: { فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ اَبْنَآءَنَا



________________________________
1 -    بہارِ شریعت،۱/۲۴۷۔
2 -    مضبوط مستحکم عقیدہ ہے۔
3 -    اختلاف کی بِھنک۔
4 -    سمجھ کی خطا ہے۔
5 -    کم عقلی۔
6 -    محاورہ ’’گھر والا گھر کے معاملات سے زیادہ باخبر ہے۔‘‘ کے موافق گھر کے رازوں   کو بہت زیادہ جاننے والے۔
7 -    اس میں   ان احادیث کی طرف اشارہ ہے جیسا کہ حضرت عبداللّٰہ بن سلمہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہکہتے ہیں   :میں   نے حضرت سیدنا علی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کو فرماتے سنا: رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد لوگوں   میں   سب سے بہتر ابو بکر صدیق رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ ہیں   اور ابوبکر کے بعد لوگوں   میں   سب سے بہتر عمر ہیں  ۔(ابن ماجہ،کتاب السنۃ،فضل عمر،۱/۷۷، حدیث: ۱۰۶) حضرت سیدنا وہب سوائی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں   کہ حضرت علی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ہمیں   خطبہ دیا پس آپ نے فرمایا: نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعداس امت میں   سب سے بہتر کون ہے؟ پس میں   نے کہا: اے امیر مومنین! آپ ہیں  ، فرمایا: نہیں   ، نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد اس امت میں   سب سے بہتر ابو بکر اور عمر ہیں  ۔ (مسند احمد،ومن مسند علی بن ابی طالب،۱/۲۲۶،حدیث:۸۳۴) حضرت علی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ابو بکر اور عمر جنتی ادھیڑ وں   کے اگلے پچھلوں   (یعنی اولین وآخرین) کے سردار ہیں   سوائے نبیوں   اور رسولوں   کے۔(ابن ماجہ،کتاب السنۃ،فضل ابی بکر الصدیق،۱/۷۷، حدیث: ۹۵)