Brailvi Books

دس عقیدے
112 - 193
	حدیث میں   ہمراہیانِ سیدّنا امام مَہدی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ(1)کی نسبت آیا کہ ’’ان میں   سے ہر ایک کے لیے پچاس کا اجر ہے، صحابہ نے عرض کیا: ان میں   کے پچاس کایا ہم میں   کے ؟ فرمایا:بلکہ تم میں   کے۔‘‘(2)
	 تو اجر اُن کا زائد ہوا، انعام و معاوضۂ محنت اُنھیں   زیادہ ملا مگر افضلیت میں   وہ صحابہ کے ہمسر بھی نہیں   ہوسکتے زیادت درکنار، کہاں   امام مہدی کی رَفاقت اور کہاں   حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کی صحابیت!، اس کی نظیر بلاتشبیہ یوں   سمجھئے کہ سلطان نے کسی مُہِم(3)  پر وزیر اور بعض دیگر افسروں   کو بھیجا، اس کی فتح پر ہر افسر کو لاکھ لاکھ روپے انعام دیئے اور وزیر کو خالی پروانہ خوشنودیٔ مزاج دیا،(4) تو انعام اِنہیں   افسروں   کو زیادہ ملا اور اجر و معاوضہ اِنھوں   نے



________________________________
1 -    امام مہدی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ کے ساتھیوں   اور مددگاروں  ۔
2 -    اس میں   اس حدیث ِ مبارکہ کی طرف اشارہ ہے کہ رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا: ’’ تم نیکی کا حکم دو اور برائی سے روکو یہاں   تک کہ جب دیکھو لالچ کی حکمرانی ہے، خواہشات کی پیروی کی جاتی ہے ،دنیا سب سے اچھی سمجھی جارہی ہے اور ہر آدمی اپنی ہی رائے پر اِتراتا ہے، اس وقت صرف اپنی حفاظت کرو اور عوام الناس کو چھوڑ دو کیونکہ تمہارے بعد ایسے دن آئیں   گے جن میں   صبر کرنا چنگاری کو ہاتھ میں   پکڑنے کے مترادف ہوگا، عمل کرنے والے کو تمہارے جیسے پچاس عاملین کے برابر ثواب ملے گا ، عرض کیا گیا: یارسولَ اللّٰہ! ہمارے پچاس آدمیوں   کا ثواب یا ان کے پچاس آدمیوں   کا؟ حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: نہیں   بلکہ تم میں   سے پچاس آدمیوں   کا ثواب۔‘‘(ترمذی،کتاب التفسیر،باب ومن سورۃ المائدۃ، ۵/۴۱، حدیث:۳۰۷۹) ’’فتح الباری شرح صحیح البخاری‘‘ میں   اس حدیثِ مبارکہ کے بارے میں   لکھا ہے کہ’’حضور کا یہ فرمان: ’’ان میں   ایک کے لیے پچاس کا اجر ہے۔‘‘ غیر صحابہ کا صحابہ کرام سے افضل ہونے پر دلالت نہیں   کرتا اس لیے کہ صرف اجر کا زیادہ ہونا افضلیت ِ مطلقہ کے ثبوت کو لازم نہیں  ہوتا۔(فتح الباری،کتاب فضائل اصحاب النبی،باب فضائل اصحاب النبی۔۔۔الخ، ۸/۶، تحت الحدیث: ۳۶۵۱(
3 -    جنگ ، لڑائی۔                       
4 -    رضامندی کا سرٹیفیکٹ دیا۔