Brailvi Books

دس عقیدے
104 - 193
صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم ہے، بعد انبیاء و مرسلین و ملائکہ مقربین کے جو مرتبہ ان کا خدا کے نزدیک ہے دوسرے کا نہیں   اور ربّ تبارک و تعالیٰ سے جو قرب و نزدیکی اور بارگاہِ عرش اِشْتِباہِ رسالت میں  (1) جو عزت و سر بلندی ان کا حصہ ہے اوروں   کا نصیبا نہیں  ،(2)اور منازلِ جنت  و مواہبِ بے مِنَّت(عہ)میں   اِنہیں   کے درجات سب پر عالی،(3)فضائل و فواضل (فضیلتوں   اور خصوصی بخششوں  ) وحَسَنات وطَیِّبات (نیکیوں   اور پاکیزگیوں  )میں   اِنہیں   کو تَقَدُّم و پیشی (یہی سب پر مقدم، یہی پیش پیش) ہمارے علماء و ائمہ نے اس (باب) میں   مستقل   تصنیفیں   فرما کر(4) سعادتِ کونین و شرافت ِدارَین حاصل کی،(5) (ان کے خصائل تحریر میں   لائے، ان کے محاسن کا ذکر فرمایا، ان کے اولیات و خصوصیات گنائے) ورنہ غیر مُتَناہی (جو ہماری فہم و فراست کی رسائی سے ماورا ہو،(6)اس)کا شمار کس کے اختیار،  واللّٰہُ الْعَظِیْمُ! (7)  اگر ہزاروں   دفتر  اِن کے شَرَحِ فضائل  (اور بسطِ فواضِل) میں   لکھے جائیں   یکے از ہزار تحریر



________________________________
1 -    رسولِ پاک صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بلند دربار میں  ۔
2 -    مقدر نہیں  ۔
عہ…مطبوعہ رسالہ میں   ’’وزاب بے منت‘‘ مطبوع ہے اور حاشیہ پر تحریر کہ اصل میں   ایسا ہی ہے،فقیر نے اسے ’’مواہب‘‘ لکھا جب کہ ’’منازل‘‘ کا ہم قافیہ ہے ’’مناہل‘‘ یعنی چشمے، اور یہی اَنْسَب ۔۱۲ محمد خلیل ۔
3 -    جنت کے مکانوں   میں   ان ہی کا مقام ومرتبہ سب پر بلند۔
4 -    کتابیں   لکھ کر۔
5 -    دنیا وآخرت کی بڑائی و بھلائی حاصل کی۔
6 -    عقل وسمجھ کی پہنچ سے بالاتر ہو۔
7 -    اللّٰہبہت بڑا ہے۔