Brailvi Books

دس عقیدے
100 - 193
  فاتِحِ سَلَاسِلِ طَرِیْقَت،(1) مَولَی الْمُسْلِمِین،(2) امیر المؤمنین، اَبُوالْاَئِمَّۃِ الطَّاھِرِیْنَ(3) (پاک طینت، پاکیزہ خصلت) (4) اماموں   کے جَدِّ اَمجد،(5)طاہر مُطَہِّر،(6) قاسمِ کوثر،(7)اَسَدُ اللّٰہِ الْغَالِب، مُظْہِرُ الْعَجَائِبِ وَالْغَرَائِبِ،



________________________________
1 -    طریقت کے سلسلوں   (یعنی قادری، چشتی وغیرہ) کی ابتداء فرمانے والے۔
2 -    مسلمانوں   کے مددگار، آقا۔ نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ((مَنْ  کُنْتُ مَوْلَاہُ فَعَلِیٌّ مَوْلَاہُ))جس کا میں   مولیٰ ہوں   اس کے علی مولیٰ ہیں  ۔(ترمذی، کتاب المناقب،باب مناقب علی بن ابی طالب، ۵/۳۹۸، حدیث:۳۷۳۳ )
3 -    نیک وپرہیزگار اماموں   کے باپ۔
4 -    نیک طبیعت ، عمدہ عادت۔
5 -    اماموں   کے مورثِ اعلیٰ۔
6 -    خود بھی پاکیزہ اور دوسروں   کو پاک کرنے والے۔
7 -    آبِ کوثر تقسیم کرنے والے ،جیسا کہ حدیث میں   ہے؛ رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:’’ اے علی! میں   نے اپنے ربّ سے تیرے بارے میں   پانچ چیزوں   کا سوال کیا تو اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے عطا فرمادیں  ۔۔۔چوتھی یہ ہے کہ میں   نے اپنے رب سے سوال کیا کہ تو میری امت کو میرے حوض سے سیراب کرے تو میرے رب نے مجھے عطا فرمادی۔‘‘ (کنزالعمال، کتاب الفضائل،الجزء۱۳،۷/۶۶،حدیث:۳۶۴۷۲ملتقطًا)اور دوسری روایت حضرت ابن عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہسے ہے کہ رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے حضرت علی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے فرمایا: ’’ تو میرے سامنے قیامت کے دن ہوگا، میری طرف  لِوَائُ الْحَمْد (جھنڈا) بھیجا جائے گا تو میں   اسے تیری طرف منتقل کردوں   گا، اور تو لوگوں   کو میرے حوض سے دھتکارے گا۔‘‘ (کنز العمال، کتاب الفضائل، باب فضائل علی، الجزء۱۳، ۷/۶۳، حدیث:۳۶۴۵۱)ایک روایت میں   حضرت علی سے ہے؛ فرماتے ہیں  :’’ میں   اپنے ان ہاتھوں   سے کافروں   اور منافقوں   کو رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے حوض سے دھکیلتا ہوں   گا جیسا کہ پانی پلانے والے نامانوس (یعنی غیر کے اونٹ) کو اپنے حوض سے دھکیلتے ہیں  ۔‘‘ (کنزالعمال،کتاب الفضائل،باب فضائل علی،الجزء۱۳،۷/۶۸،حدیث:۳۶۴۸۰)ان روایتوں   سے پتہ چلا کہ آپ جس کو چاہیں   گے آبِ کوثر سے سیراب کریں   گے اور جس کو چاہیں   گے روک دیں   گے۔