ہاں جوہَضم کر سکے اُس کیلئے بھینس کا دودھ سب سے زیادہ طاقت ور مانا جاتا ہے۔
{۴۰}گائے (Cow)کا دودھ بھینس کے دودھ سے ہلکا (Light) ہے،یہ جلدہضم ہو جاتاہے۔
{۴۱}گائے کا دودھ سرطان (Cancer)سے بھی بچاتا ہے۔
{۴۲}بکری کا دودھ سب سے بہتر مانا جاتا ہے۔ اس سے جسم کوطاقت ملتی ،ہاضمہ دُرُست ہوتااور بھوک بڑھتی ہے۔
{۴۳}بھیڑ(Sheep) کا دودھ مِزاجاً گر م ہوتا ہے ۔یہ قبض کرتا اور گیس بناتا ہے،اس کا ذائقہ(Taste) نمکین سا ہوتا ہے۔ بال لمبے کرتا ہے، موٹاپے میں کمی لاتا ہے مگر آنکھوں کو نقصان پہنچاتا ہے،بعض اوقات منہ میں اس سے دانے نکل