Brailvi Books

دودھ پیتا مدَنی مُنّا
61 - 64
پھلاتا ہے وہ شہد ملاکر استعمال کریں، شہد ملا ہوا دودھ جلد ہضم ہوتا ہے اور اس سے پیٹ میں گیس نہیں بنتی۔
{۳۷} دودھ میں ادرک کے چند ٹکڑے یا ادرک پوڈر اور تھوڑی کشمش ملا کر اُبال کر پینے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ گیس نہیں ہوگی۔
{۳۸} دَمے(Asthma) کے مریض اور بلغمی مزاج ( People having phlegm)والوں کو چاہیے کہ وہ دودھ  میں ’’اِلائچی ‘‘ یا’’چھوہارے‘‘(Dry dates)یا شہد ملا کر پئیں ۔
{۳۹}بھینس (Buffalo)کا دودھ بھاری ہوتا ہے،عموماً بھینس کے دودھ کا مکھن اور گھی بنایا جاتا ہے، یہ بلغم بناتا ، کولیسٹرول(Cholesterol) بڑھاتا اور موٹاپا لاتا ہے،