Brailvi Books

دودھ پیتا مدَنی مُنّا
60 - 64
 معدے کی تیزابیت میں بھی فائدہ مند ہے۔
{۳۲}  بادام  باریک کاٹ کردودھ میں شامل کر کے کمزور بچوں کو پلانا مفید ہے۔
{۳۳}گر م دودھ پینے سے ہچکی(Hiccup)  دور ہوتی ہے ۔
{۳۴}آیورویدک ( ہندی طریقۂ علاج) کے مطابق شہد ، گلوکوز، گنے یا پھلوں کا رس یا بغیر بیج کی کشمش یا مصری یابھوری شکر    ( براؤن شوگر) سے میٹھا کیاہوا دودھ کھانسی کیلئے مفید ہے ۔
{۳۵}دودھ دوہنے کے بعد فوراً پی لینا زیادہ فائدہ مند ہے ، اگر یہ ممکن نہ ہو تونیم گرم(Lukewarm) دودھ پیا جائے۔ زیادہ دیر تک اُبالنے سے دودھ کی غذائیت(Nutrition) ضائع ہوجاتی ہے۔
{۳۶}جنلوگوں کو دودھ ہضم نہیں ہوتا، گیس کرتا اور پیٹ