{۱۶}پیشاب میں جلن ہو توتازہ دودھ میں پانی ملا کر پئیں، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ جلن دُور ہوگی۔ گرم تاثیر والی غذائیں مت کھایئے۔
{۱۷}اگرپیشاب میں خون آتا ہو تواندازاً 10 گرام نیا گڑ اورمصری دودھ میں ملا کر پینے سے اللہ تَعَالٰی کے کرم سے شفا ملے گی اورمثانے کی گرمی، سوزش اور اِنفیکشن میں بھی مفید ہے ۔
{۱۸} مثانے کی بیماری میں شفا کے طلب گار دودھ میںگڑ ملاکر پئیں ۔
{۱۹}آنکھوں میں جلن، درد یا کوئی زخم ہو تودودھ میں ڈبوئے ہوئے روئی کے گالے(یعنی پھوہے) آنکھوں پر رکھیئے۔
{۲۰} اگر آنکھیں روشنی سے مُتأَ ثِّر ہو جاتی ہیں تو آنکھوں میں خالص دودھ کا ایک ایک قطرہ ڈالئے۔
{۲۱} آنکھ میں کچرا وغیرہ پڑ جانے کی صورت میںمُتَأَ ثِّرہ