Brailvi Books

دودھ پیتا مدَنی مُنّا
56 - 64
 ہوتے ، نیا خون بنتا اور وَزن تیزی سے بڑھتا ہے، اورقبض میں بھی مفید ہے ۔نیزجسے کمزوری سے چکرآتے ہوں اُس کے لیے بھی یہ ایک بہترین علاج ہے۔
{۱۳}ایک آم رات سوتے وقت اور ایک آم صبح نہار منہ(یہ خالی پیٹ) چوس کر، دودھ پینے سے سستی دُور ہوتی اور بدن میں چستی(پھرتی) آتی نیز اَعصابی کمزوری میں بھی فائدہ مند ہے۔
{۱۴} دودھ کے ساتھ اَراروٹ (Arrowroot) پکا کر پینے سے__ کی رحمت سے پیشاب میں رکاوٹ کے مرض سے صحّت اور بدن کو توانائی ملتی ہے۔
{۱۵}اگر پیشاب میں جلن ہو تو  سونف اور پسی ہوئیمصری ملا کر پکائے گئے نیم گرم دودھ کے ساتھ مناسب مقدار میںچھوٹی الائچی کے دانے کھانے سے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ شفا حاصل ہوگی۔