Brailvi Books

دودھ پیتا مدَنی مُنّا
55 - 64
دیر کے بعد دھو ڈالئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہو جائے گا۔
{۱۰}گائے یا بھینس سے نکلا ہوا تازہ دودھ گرم کئے بغیر فوراً اِس میںمصری یا شہد اور وہ پانی جس میں کشمش کو چند گھنٹوں کے لئے بھگویا گیا ہو شامل کر کے40دن تک پینے سے نظر تیز ہوتی اورحافظہ مضبوط ہوتاہے ۔نیزیہ ٹی بی، Hysteria، دل کی بے ترتیب دھڑکنوں اور جسمانی کمزوری نیزکمزور بچوں کے لئے فائدہ مند ہے۔
{۱۱} ایک پاؤ گل قَندمیں 50 گرام ایرانی بادام کوٹ کر شامل کرکے رکھ لیجئے اور روزانہ صبح دودھ کے ساتھ دو چمچ استعمال کیجئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ حافظہ مضبوط ہو گا۔
{۱۲} دودھ کے ساتھ 5 دانے منقی(ایک قسم کی بڑی کشمش)، 6گرام مصری اور6گرام  گڑ ملا کر کھانے سے دانت صاف