Brailvi Books

دودھ پیتا مدَنی مُنّا
54 - 64
(یہ جوانی کی پھنسیوں) کا علاج یہ ہے کہ سونے سے پہلے اپنے چہرے یا مُتَأَثِّرہ حصے پر قابل برداشت گرم دودھ سے مالش (Massage ) کیجئے اور اُسی دودھ سے چہرہ دھویئے، پھر آدھے گھنٹے بعدپانی سے چہرہ دھولیجئے ۔ اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہو جائے گا ۔
 {۶}تازہ دودھ کا جھاگ(Froth) ملنے سے بھی چہرے کے داغ دھبے وغیرہ دُور ہوتے ہیں۔
{۷}ابلے ہوئے تازہ دودھ کو ٹھنڈا کرنے کے بعد حاصل ہونے والی ملائی کی تہ چہرے پر چڑھانے سے بھی اس کے داغ دھبے دُور ہو تے ہیں۔
{۸} ملائی میں تھوڑی سی پسی ہوئی زعفران شامل کر کے ہونٹوں پر ملئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ ہونٹوں کا رنگ گہرا ہو گا۔
{۹}دودھ میں پانی ملاکر  خشک خارش والی جگہ پر لگایئے، تھوڑی