آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو دودھ بہت پسند تھا
رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کوپینے کی چیزوں میںدودھ بہت پسند تھا۔(اَخلاقُ النّبی ص ۱۲۲ حدیث ۶۱۴ )چنانچہ’’ بخاری شریف‘‘ میں ہے:سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکو ہدیہ(gift) میں دودھ بھیجا گیاجسے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اَصحاب صُفّہ کو بھی پلایااور خود بھی نوشِ جان فرمایا یعنی پیا۔ (بُخاری ج۴ص ۲۳۴ حدیث۶۴۵۲ مُلخّصاً)
ماں کے دودھ کے چار مدنی پھول
{۱}انسانی دودھ جراثیم سے پاک اور بچّے کیلئے بہت بڑی نعمت ہے ،اس میں بچپن میں پیش آنے والی اکثر بیماریوں سے بچانے کی صلاحیت ہے۔